19 فروری، 2026، 11:19 PM

مغربی کنارے میں فلسطینی زمینوں پر جبری اسرائیلی قبضہ، ایران کی شدید مذمت

مغربی کنارے میں فلسطینی زمینوں پر جبری اسرائیلی قبضہ، ایران کی شدید مذمت

ایران نے مغربی کنارے میں فلسطینی اراضی کو ریاستی ملکیت قرار دے کر ضبط کرنے کے اسرائیلی اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی زمینوں کی حالیہ ضبطی اور انہیں اسرائیلی قابض حکومت کی جانب سے ریاستی ملکیت کے طور پر رجسٹر کرنے کے فیصلے کی سخت مذمت کی۔

انہوں نے اس اقدام کو غیرقانونی اور مجرمانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صہیونی حکومت کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کا تسلسل ہے۔

اسماعیل بقائی نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک کی ذمہ داری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس سنگین صورتحال کا مقابلہ کرنا چاہیے اور اسرائیلی حکومت کو حاصل استثنیٰ کا خاتمہ یقینی بنانا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس غیرقانونی اقدام کی واضح مذمت اسلامی تعاون تنظیم اور بیشتر ممالک کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔

ترجمان نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق، خصوصاً حق حیات اور حق خودارادیت کی مسلسل اور سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے فیصلہ کن اور مؤثر اقدامات کرے۔

News ID 1938152

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha