اسرائیلی جارحیت
-
فلسطین میں اسرائیلی جارحیت میں مزید 2 فلسطینی نوجوان شہید
مغربی کنارے میں دو الگ الگ واقعات میں غاصب اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے دو فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا۔
-
فلسطین پر قبضہ گزشتہ صدی کی سب سے بڑی جارحیت ہے، کیوبا
اقوام متحدہ میں کیوبا کے مستقل مندوب نے مسئلہ فلسطین کے جامع، منصفانہ اور پائیدار حل میں واشنگٹن کی پالیسی کو رکاوٹ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی۔
-
عرب ممالک کا غاصب اسرائیل کے ساتھ تعلقات بڑھانا قابل مذمت ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
پاکستانی بزرگ عالم دین آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ 57 اسلامی ممالک کے حکمران عیاشی کر رہے ہیں۔ ان کے پاس اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی نعمتیں اور قدرتی وسائل موجود ہیں مگر ذلت کی زندگی گزار رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہودیوں اور نصرانیوں سے میل جول نہ رکھو۔
-
غاصب صہیونی حکومت اور اس کے حامیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بج چکی ہے، ایرانی وزارت خارجہ
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک ٹویٹ میں اسرائیلی حکومت کے خلاف نفرت کے عالمگیر ہوتے رجحان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت اور اس کے حامیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بج چکی ہے۔
-
اسرائیل کے پاس انسانی حقوق کے حوالے سے بات کرنے کا کوئی جواز نہیں، ایران
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دہشت گرد، صہیونی نسل پرست اور غاصب حکومت کے پاس انسانی حقوق اور اس سلسلے میں دوسروں کی کارکردگی پر تبصرہ کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔
-
غاصب اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید اور 3 زخمی
نسل پرست اسرائیلی حکومت نے جمعرات کی صبح مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے جنین میں 2 فلسطینیوں کو شہید اور 3 کو زخمی کردیا۔
-
198 فلسطینی اور بین الاقوامی تنظیموں کا اسرائیلی جرائم کی فوجداری عدالت میں تحقیقات کا مطالبہ
متعدد فلسطینی اور بین الاقوامی تنظیموں نے فلسطینی عوام کے خلاف غاصب صہیونیوں کے جرائم کی بین الاقوامی فوجداری عدالت سے تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
-
بحیرہ عمان میں اسرائیلی تیل بردار جہاز پر ڈرون حملہ
ایسوشیٹڈ پریس نے باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بحیرہ عمان میں ایک اسرائیلی ارب پتی شخص کے تیل بردار جہاز کو ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
-
ایران کی نابلس پر غاصب اسرائیلی فوج کے حملے کی مذمت
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے شہر نابلس پر صیہونی غاصب فوج کے حملے کی مذمت کی ہے۔
-
شام کے خلاف غاصب صہیونیوں کی مسلسل جارحیت پر سلامتی کونسل کی خاموشی پر ایران کی تنقید
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے شام کے خلاف صیہونی حکومت کی مسلسل جارحیت پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی خاموشی پر تنقید کی۔
-
شام پر غاصب اسرائیلی جارحیت؛
شام کے فضائی دفاع نے گزشتہ رات اسرائیلی حملے کو ناکام بنادیا
شام کی فضائی دفاعی افواج نے ہفتے کے روز روسی ساختہ ایئر ڈیفنس سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے اسرائیلی لڑاکا طیاروں کے رات کے وقت حملے کو ناکام بنا دیا۔
-
حزب اللہ اسرائیل کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لئے تیار ہے، سید حسن نصراللہ
سید حسن نصراللہ نے 33 روزہ جنگ کے دوران اور اس سے پہلے اسلامی مزاحمت کی فتوحات کو حاصل کرنے میں جنرل شہید حاج قاسم سلیمانی کے کردار کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایران حمایت نہ کرتا اور شہید جنرل قاسم سلیمانی کی جدوجہد نہ ہوتی تو ہمارا منصوبہ صرف کاغذوں کی حد تک ہی رہ جاتا۔
-
غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر ایران کا اسلامی ممالک اور اقوام متحدہ کو خط
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے بین الاقوامی اور اسلامی تنظیموں کے نام ایک خط میں لکھاہے کہ غزہ پٹی اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے بحران میں اضافے کے نتائج کی ذمہ داری مکمل طور پر، قابض و جارح اپارتھائیڈ صہیونی ریاست پر عائد ہوتی ہے۔