28 ستمبر، 2025، 10:29 AM

12 روزہ جنگ میں 16 اسرائیلی پائلٹ مارے گئے، مشیر رہبر معظم انقلاب

12 روزہ جنگ میں 16 اسرائیلی پائلٹ مارے گئے، مشیر رہبر معظم انقلاب

رہبر معظم انقلاب آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے سینئر فوجی مشیر میجر جنرل یحییٰ رحیم صفوی نے انکشاف کیا ہے کہ ایران پر مسلط کی گئی 12 روزہ جنگ کے دوران 16 سے زائد اسرائیلی پائلٹ ہلاک ہوئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے سینئر فوجی مشیر میجر جنرل یحییٰ رحیم صفوی نے انکشاف کیا ہے کہ ایران پر مسلط کی گئی 12 روزہ جنگ کے دوران 16 سے زائد اسرائیلی پائلٹ ہلاک ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کے ابتدائی دنوں میں ایران کو کچھ کمزوریوں کا سامنا رہا، لیکن چوتھے دن کے بعد طاقت کا توازن ایران کے حق میں پلٹ گیا اور آخری مرحلے میں ایران نے برتری قائم کر لی۔

جنرل رحیم صفوی کے مطابق دشمن کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز، بجلی گھروں اور حساس تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جس سے اسرائیل اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ 

جنرل صفوی نے واضح کیا کہ ایران اپنی دفاعی صلاحیتوں کی بحالی اور توسیع کر رہا ہے اور اگر دوبارہ جارحیت کی گئی تو پہلے سے کہیں زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔

News ID 1935629

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha