7 دسمبر، 2025، 10:02 PM

وینزویلا، ہزاروں فوجیوں کی بھرتی اور ملک کی حفاظت کا عزم

وینزویلا، ہزاروں فوجیوں کی بھرتی اور ملک کی حفاظت کا عزم

وینزویلا نے امریکی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے مزید فوجی بھرتی کرکے ملک کے بھرپور دفاع کا اعلان کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وینزویلا کی فوج نے 5,600 نئے فوجیوں کو رسمی طور پر بھرتی کرکے ملک کے دفاع کا حلف لیا۔ یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب امریکہ نے وینزویلا کے قریب کیریبین میں جنگی جہاز بھیجے اور فوجی دباؤ بڑھایا۔

صدر نیکولس مادورو نے کہا ہے کہ امریکی فوج کی تعیناتی کا مقصد انہیں ہٹانا اور ملک کے تیل کے ذخائر پر قبضہ کرنا ہے۔ اسی وجہ سے وینزویلا کی فوج میں نئے جوان بھرتی کرکے انہیں ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

دراین اثناء کرنل گیبریل رینڈون نے بھی ملک کی حاکمیت کے تحفظ کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کسی بھی حالت میں امریکہ کی فوجی مداخلت برداشت نہیں کریں گے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وینزویلا کے پاس تقریبا 2 لاکھ فوجی اور 2 لاکھ پولیس اہلکار موجود ہیں جو ملک کی حفاظت کے لیے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

News ID 1936953

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha