7 دسمبر، 2025، 6:52 PM

سوڈان میں معصوم شہریوں کے قتل عام پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک، ایرانی وزارت خارجہ 

سوڈان میں معصوم شہریوں کے قتل عام پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک، ایرانی وزارت خارجہ 

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سوڈان کے قصبے کالوجی میں شہریوں کے قتلِ عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔  

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سوڈان کے صوبہ جنوبی کردفان کے قصبے کالوجی میں شہریوں کے قتلِ عام کی شدید مذمت کی ہے اور عالمی برادری سے فوری اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔  

انہوں نے کہا کہ انسانی بحران اور معصوم شہریوں کے بار بار قتل کے سامنے عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے۔  

بقائی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ بے گھر سوڈانی عوام کو فوری انسانی امداد فراہم کی جائے اور غیر ملکی مداخلت کو روکنے کے لیے سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ باغیوں کو اسلحہ کی ترسیل بحران کے تسلسل اور شدت کا بنیادی سبب ہے۔  

مقامی حکام کے مطابق جنوبی سوڈان میں ڈرون حملوں کی ایک سلسلہ وار کارروائی میں تقریباً ۸۰ افراد ہلاک ہوئے، جن میں نصف سے زائد بچے شامل ہیں۔ یہ حملے ایک ہسپتال اور امدادی ٹیموں کو نشانہ بناتے ہوئے کیے گئے۔ حکام نے ان حملوں کا الزام نیم فوجی تنظیم "ریپڈ سپورٹ فورسز" (RSF) پر عائد کیا ہے۔

News ID 1936954

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha