وزارت خارجہ ایران
-
فیئر فورڈ واقعے سے متعلق برطانوی الزامات بے بنیاد اور سازش ہیں، ایرانی وزارت خارجہ
وزارت خارجہ ایران نے فئیر فورڈ واقعے کو امریکی و اسرائیلی جارحیت میں برطانیہ کے کردار سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹھوس شواہد کے بغیر الزامات عائد کرکے لندن اپنی سیاسی اور قانونی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتا۔
-
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کی پریس کانفرنس
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پریس کانفرنس میں قومی اور بین الاقوامی حالات کے بارے میں ملکی اور غیر ملکی صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔
-
فرانس کا جوہری پروگرام ضروری اور ایران کا پروگرام خطرہ، میکرون کی دوغلی پالیسی
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون پر جوہری ہتھیاروں کے معاملے میں دوہرے معیار اپنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس کے لیے جوہری ہتھیار آزادی اور سلامتی کی ضمانت ہیں، لیکن ایران کے پُرامن جوہری پروگرام کو بھی خطرہ قرار دیا جاتا ہے۔
-
ایران نے جنگ کے خاتمے کی شرائط اور آبنائے ہرمز کی سکیورٹی پر عمان سے اتفاق رائے کا اعلان کردیا
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ جنگ کے خاتمے اور خلیج فارس و آبنائے ہرمز میں سکیورٹی کی بحالی کے لیے ایران کی شرائط واضح کردی گئی ہیں۔
-
اسٹارلنک کی غیر قانونی سرگرمیوں پر ناروے کی عدم کاروائی؛ ایران کا احتجاج
ایرانی وزارتِ خارجہ کے بین الاقوامی امن و سلامتی کے ڈائریکٹر جنرل نے تہران میں ناروے کے سفیر کو ایران میں غیر قانونی اسٹارلنک سرگرمیوں کے حوالے سے ناروے کی مسلسل عدم کاروائی پر اسلامی جمہوریہ ایران کا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔
-
خطے میں امریکی موجودگی نے عدم تحفظ اور دہشت گردی کے سوا کچھ نہیں دیا، ایران
ایرانی وزارت خارجہ نے عراق سے امریکی اور دیگر غیر ملکی افواج کے انخلا کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے عراق کی قومی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور آزادی کے استحکام کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے۔
-
بقائی کا کینیڈا پر طنز؛ جب حقیقت دفن ہو تو پھر مصالحت کا کیا معنی؟
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ کینیڈا مصالحت کی بات کرتا ہے؛ لیکن حقیقت اب بھی سیاسی بیانیوں کے نیچے دفن ہے۔
-
برطانیہ کی ہرزہ سرائی کے بعد برطانوی سفیر، ایرانی وزارتِ خارجہ میں طلب
برطانوی وزیر اعظم کی جانب سے ایران پر بے بنیاد الزامات عائد کیے جانے کے بعد تہران میں برطانوی سفیر کو مجید تخت روانچی نے وزارتِ خارجہ طلب کیا اور برطانوی حکومت کے اس تخریبی رویے پر ایران کا شدید احتجاج ان تک پہنچایا۔
-
قاتل صہیونی وزیر اعظم کے دورہ امارات کے خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں، ایرانی وزارت خارجہ
ایرانی وزارت خارجہ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے متحدہ عرب امارات کے دورے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خطے میں اسرائیلی حکومت کی موجودگی کے خطرناک نتائج سے خبردار کیا ہے۔
-
ایرانی وزیرِ خارجہ کی اقوامِ متحدہ کے سربراہ سے ملاقات
ایرانی وزیرِ خارجہ اور اقوامِ متحدہ کے سربراہ نے ملاقات اور مختلف امور پر گفتگو کی ہے۔
-
کولمبیا کی جانب سے ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات کی تردید
ایرانی وزارت خارجہ نے ایران کے بارے میں کولمبیا کی حکومت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کر دیا۔
-
امریکی جارحیت کی توجیہ ناقابل قبول ہے، بقائی کی کینیڈین وزیر اعظم پر تنقید
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کینیڈین وزیراعظم نے امریکہ کی جارحیت اور جنگ پسندی کی مذمت کرنے کے بجائے اسے جواز فراہم کرنے کی کوشش کی ہے۔
-
تہران کی فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت، عالمی برادری سے فوری اقدام کا مطالبہ
ایران کی وزارت خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے سنجیدہ اور فیصلہ کن اقدامات کیے جائیں۔
-
پائیدار سلامتی کے لیے فوجی طاقت کے بجائے تعاون اور باہمی احترام ناگزیر، عراقچی
ایرانی وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ہمارا یقین ہے کہ پائیدار سلامتی خطے کے ممالک کے درمیان مذاکرات، اعتماد سازی، تعاون اور باہمی احترام کے ذریعے حاصل ہوتی ہے، نہ کہ بیرونی طاقتوں کی فوجی موجودگی اور مرضی مسلط کرنے سے۔
-
دنیا امریکی جھوٹے بیانیوں اور ریاکارانہ پروپیگنڈوں کے دھوکے میں نہیں آئے گی، ایرانی وزارتِ خارجہ
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے ایرانی عوام کی اقتصادی صورتِ حال سے متعلق امریکی حکومت کے ایک ترجمان کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا امریکہ کے جھوٹے بیانیوں اور ریاکارانہ پروپیگنڈے سے دھوکا نہیں کھاتی۔
-
ایران کے خلاف ایٹمی دعوے بے بنیاد، آئی اے ای اے کے الزامات محض شور ہیں، ترجمان وزارت خارجہ
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے آئی اے ای اے کے سربراہ رافائل گروسی کے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماؤنٹ کلنگ سے متعلق الزامات محض امریکی میڈیا اور نفسیاتی جنگ کا حصہ ہیں۔
-
ہرمز ایران کی مکمل گرفت میں؛ سعودی عرب اور جاپان کو جواب دینا ہوگا، ترجمان وزارت خارجہ
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز ایرانی مسلح افواج کے مکمل اختیار میں ہے اور سعودی عرب و جاپان کو ایران کے خلاف عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کی قرارداد کے حق میں ووٹ دینے کے نتائج کا جواب دینا ہوگا۔
-
عالمی ایٹمی ایجنسی کو جنگی جواز فراہم کرنے کے عمل کا حصہ نہیں بننا چاہیے، بقائی
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے ایران کے جوہری معاملے میں عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کے طرزِ عمل پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس ادارے کی ذمہ داری بین الاقوامی امن و سلامتی کے تحفظ میں مدد کرنا ہے، اسے کبھی بھی جنگ کے بہانے تراشنے کے عمل کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔
-
یمن کے حقوق کے بغیر بحیرہ احمر میں امن ممکن نہیں، وزارت خارجہ ایران
ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر اور مغربی ایشیا میں امن و استحکام یمنی عوام کے حقوق، عزت اور قومی حاکمیت کے احترام کے بغیر حاصل نہیں کیا جا سکتا۔
-
ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز میں محفوظ راستوں پر مذاکرات حتمی مرحلے میں، ترجمان وزارت خارجہ
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز میں محفوظ بحری راستوں کے تعین کے لیے مذاکرات مکمل کر لیے ہیں اور عمانی فریق کے ساتھ طے پانے والی مفاہمت کو بین الاقوامی بحری ادارے میں درج کرایا جائے گا۔
-
خلیج فارس میں عدم استحکام کی وجہ امریکہ کی جارحانہ کارروائیاں ہیں، بقائی
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز 28 فروری تک مکمل طور پر کھلی تھی، جبکہ امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھی اور جہاز رانی متاثر ہوئی۔
-
امریکہ ایرانی قوم کے آہنی عزم کے سامنے بے بس ہو چکا، ایرانی وزارت خارجہ
ایرانی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی حکومت نے ایرانی قوم کے آہنی عزم کے سامنے بے بس ہوکر قومی خودمختاری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کئی غیر فوجی علاقوں اور بنیادی شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔
-
امریکہ مذاکرات کے مفہوم کو حکم مسلط کرنے کے مترادف سمجھتا ہے، ایرانی وزارت کارجہ
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ مذاکرات کے مفہوم کو حکم مسلط کرنے کے ساتھ خلط ملط کر رہا ہے، جبکہ ایران اپنی قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے سفارت کاری سمیت تمام ذرائع استعمال کرے گا۔
-
جزیرہ لارک پر امریکی حملہ، ایرانی وزارت خارجہ کا شدید ردعمل
ایرانی وزارت خارجہ نے لارک جزیرے پر امریکی فوجی حملے کو اقوام متحدہ کے منشور کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج نے اپنے دفاع کے فطری حق کے تحت اردن میں امریکی فوجی اڈوں پر جوابی کارروائی کی ہے۔
-
ایران سے ہم آہنگی اور اجازت کے بغیر کوئی بھی کشتی آبنائے ہرمز سے نہیں گزر سکتی، غریب آبادی
ایرانی نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم نے واضح طور پر اعلان کر دیا ہے کہ جب بھی امریکہ سے متعلق شرائط اور اس کی ذمہ داریاں پوری ہوں گی، اسلامی جمہوریہ ایران بھی آبنائے ہرمز کے حوالے سے اپنے اقدامات کرنے کے لیے تیار ہے۔
-
اقتصادی ناکہ بندی ریاستی دہشت گردی کے مترادف ہے، ایرانی وزارت خارجہ
ایران کی وزارت خارجہ نے امریکی یکطرفہ پابندیوں کو غیر قانونی اور اقوام متحدہ کے منشور، بین الاقوامی انسانی حقوق اور انسانی قانون کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے تمام ممالک سے ان پابندیوں پر عمل درآمد سے گریز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
آبنائے ہرمز، عمان کے ساتھ مذاکرات جاری، پارلیمنٹ کا فیصلہ قابل احترام ہے، بقائی
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے آبنائے ہرمز کے بارے میں عمان کے ساتھ مذاکرات کی خبر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آبنائے ہرمز کے بارے میں پارلیمنٹ کے فیصلے کا احترام کرتی ہے۔
-
مقبوضہ جولان کی پہاڑیوں پر صہیونی حکومت کا دعوی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، ایران
ایران نے مقبوضہ جولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی حاکمیت کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات تاریخی حقائق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
-
اسرائیل خطے کے امن و استحکام کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے، ایران
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ خطے کے ممالک اس نتیجے پر پہنچ چکے ہیں کہ خطے کے امن، استحکام اور باہمی تعاون کے لیے سب سے بڑا خطرہ اسرائیل ہے۔
-
ایران کا امریکہ سے کسی بھی قسم کے مذاکرات کی تردید
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے واضح کیا ہے کہ ایران اس وقت امریکہ کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات نہیں کر رہا۔