مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بدھ کے روز صحافیوں کے سوال کے جواب میں کہا کہ امریکی صدر کے کل کے دعوے کے برعکس فی الحال ایران اور امریکہ کے درمیان کوئی مذاکرات جاری نہیں ہیں۔
انہوں نے وضاحت کی کہ جیسا کہ وزیرِ خارجہ بارہا زور دے چکے ہیں، ایسے فریق کے ساتھ مذاکرات بے معنی ہیں جو مذاکرات کی باہمی حیثیت پر یقین نہیں رکھتا، ایران کے خلاف فوجی جارحیت اور ایرانی بچوں کے قتل پر فخر کرتا ہے اور اپنی شرائط مسلط کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
صدر پزشکیان کے سعودی ولی عہد کو بھیجے گئے پیغام کے بارے میں سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ صدر کا پیغام، جو ہمارے ملک کے ادارہ حج و زیارت کے نئے سربراہ کے ذریعے پہنچایا گیا، صرف دوطرفہ نوعیت کا تھا۔ اس میں اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے گزشتہ سال حج کے دوران ایرانی زائرین کو فراہم کی گئی خدمات پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا گیا اور اس سال کے حج کے کامیاب انعقاد کے لیے تعاون اور ہم آہنگی جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ