مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی ویب سائٹ وائی نیٹ نیوز نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ حملے کے نتیجے میں وسیع علاقائی کشیدگی پیدا ہو سکتی ہے، جس میں تنازعات کی شدت میں اضافہ بھی شامل ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق اس کشیدگی کے اثرات میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ، خطے میں نئے علاقائی فریقوں کی ممکنہ مداخلت، جوابی کارروائیوں کے دائرۂ کار میں وسعت اور سیاسی و عسکری اثر و رسوخ کے نقشوں کی ازسرنو تشکیل شامل ہے۔
ادھر خبر رساں ادارے رائٹرز نے بھی خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی حملے کے نتیجے میں ایک ہمہ گیر جنگ چھڑ سکتی ہے، جو ایران کو خطے میں امریکا کے فوجی اڈوں اور اس کے اتحادیوں کے خلاف طاقتور ردعمل پر مجبور کر سکتی ہے۔
اقتصادی ویب سائٹس کی رپورٹس سے بھی ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی تیل منڈیاں اس نوعیت کی کسی بھی حادثے پر تیزی سے ردعمل ظاہر کرتی ہیں، چنانچہ ایران کے خلاف امریکی۔صہیونی جارحیت کے دوران تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آپ کا تبصرہ