18 مارچ، 2026، 1:36 PM

ایرانی بحریہ کا جوابی وار؛ امریکی ایئرکرافٹ کریئر آبراهام لینکلن مزید دور جانے پر مجبور

ایرانی بحریہ کا جوابی وار؛ امریکی ایئرکرافٹ کریئر آبراهام لینکلن مزید دور جانے پر مجبور

ایرانی نیوی نے ساحل سے سمندر تک میزائل داغ کر امریکی ایئرکرافٹ کریئر کو علاقے سے دور دھکیل دیا۔  

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی بحریہ نے ایک بڑے میزائل آپریشن کے دوران امریکی ایئرکرافٹ کریئر آبراهام لینکلن کو علاقے سے پسپا کر دیا۔  

تفصیلات کے مطابق نیوی نے ساحل سے سمندر تک داغے گئے طاقتور میزائلوں سے امریکی بیڑے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں مذکورہ جنگی جہاز کو علاقہ چھوڑنا پڑا۔  

ایرانی آرمی کے بیان کے مطابق یہ کارروائی امریکا کے مجرمانہ اقدامات کے جواب میں انجام دی گئی۔  

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب ایرانی ڈسٹرائر دنا کے ۸۴ شہداء کی تشییع جنازہ جاری تھی۔

News ID 1938561

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha