12 ستمبر، 2026، 10:34 PM

بین الاقوامی فوٹوگرافی مقابلہ ”آندرے استنین“ کل سے تہران میں ہوگا

بین الاقوامی فوٹوگرافی مقابلہ ”آندرے استنین“ کل سے تہران میں ہوگا

فوٹو گرافی کا مقابلہ ’’آندرے استنین‘‘ کے فاتحین کے فن پاروں کی نمائش پیر 13 ستمبر کو مہر میڈیا گروپ اور ایران فوٹوگرافرز ہاؤس کے تعاون سے ہنری آرٹس سنٹر کی فوٹوگرافرز ہاؤس گیلری میں شروع ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی پریس فوٹوگرافی مقابلے ’’آندرے استنین‘‘ کے گیارہویں دور کے فاتحین اور منتخب فوٹوگرافروں کے فنون کی نمائش پیر 13 ستمبر کو ہنری آرٹس سنٹر کی فوٹوگرافرز ہاؤس گیلری میں افتتاح کے ساتھ شروع ہوگی۔

نمائش کی افتتاحی تقریب شام ۴:۳۰ بجے منعقد ہوگی، جبکہ اس دور کے منتخب فن پارے 21 ستمبر تک اہل ذوق کے لیے نمائش میں رکھے جائیں گے۔

بین الاقوامی پریس فوٹوگرافی مقابلہ ’’آندرے استنین‘‘ خبروں کی فوٹوگرافی کے شعبے میں ہر سال منعقد ہونے والا ایک مقابلہ ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کو دریافت کرنا، پیشہ ورانہ صحافتی فوٹوگرافی کے معیار کو فروغ دینا اور روس سمیت دنیا بھر میں دستاویزی فوٹوگرافی کے معیار کو بلند کرنا ہے۔

اس مقابلے کے گیارہویں دور میں، جو 2025 میں منعقد ہوا، دنیا کے 40 ممالک کے فوٹوگرافروں کی تقریباً 2 ہزار تصاویر مقابلے کے سیکریٹریٹ کو موصول ہوئیں۔ آخرکار 15 ممالک کے نوجوان فوٹوگرافروں کو اس دور کے فاتحین اور منتخب فنکاروں کے طور پر متعارف کروایا گیا۔ بنگلہ دیش، چین، بھارت، انڈونیشیا، روس، اسپین اور میانمار ان ممالک میں شامل ہیں جن کے فوٹوگرافر اس دور کے منتخب افراد میں شامل ہوئے۔

اس نمائش میں نوجوان فوٹوگرافروں کی دنیا کے معاصر واقعات اور مسائل کی عکاسی کرنے والی تصویری کہانیاں شامل ہیں۔ ان تصاویر میں خبری اور دستاویزی فوٹوگرافی کے ذریعے سماجی و انسانی تبدیلیوں، بحرانوں، ماحولیات، روزمرہ زندگی اور آج کی دنیا کی دیگر حقیقتوں کو محفوظ کیا گیا ہے۔

اس مقابلے میں شریک فوٹوگرافروں کے فن پاروں کا روایتی طور پر دنیا کے بڑے میڈیا اداروں کے ماہرین اور معروف و بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ فوٹوگرافرز کی جانب سے جائزہ لیا جاتا ہے۔

’’آندرے استنین‘‘ فوٹوگرافی مقابلہ ’’روسیا سیگودنیا‘‘ میڈیا گروپ کی پہل پر منعقد کیا جاتا ہے۔ مختلف ممالک میں نمائشوں کے دورے کی صورت میں اس کے منتخب فن پاروں کی نمائش بھی اس بین الاقوامی مقابلے کے پروگرام کا حصہ ہے۔

بین الاقوامی پریس فوٹوگرافی مقابلے ’’آندرے استنین‘‘ کے گیارہویں دور کے فاتحین اور منتخب فوٹوگرافروں کے فن پاروں کی یہ نمائش ’’روسیا سیگودنیا‘‘ میڈیا گروپ کی کوششوں اور ’’مہر میڈیا گروپ‘‘ اور ’’ایران فوٹوگرافرز ہاؤس‘‘ کے تعاون سے تہران میں منعقد کی جا رہی ہے۔

یہ نمائش 13 سے 21 سمتبر تک ہنری آرٹس سنٹر کی فوٹوگرافرز ہاؤس گیلری میں جاری رہے گی۔

News ID 1941322

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha