ایران
-
تین جزائر پر خلیج فارس تعاون کونسل کے دعوے بے بنیاد ہیں، بقائی
ایرانی وزیر خارجہ کے ترجمان نے خلیج فارس تعاون کونسل کے حالیہ بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابوموسیٰ، تنب بزرگ اور تنب کوچک کے جزائر اسلامی جمہوریہ ایران کی تاریخی سرزمین کا لازمی حصہ ہیں
-
ایرانی جزائر اور آرش فیلڈ پر خلیج فارس تعاون کونسل کے دعوے بے بنیاد ہیں، ولایتی
رہبر معظم انقلاب کے مشیر علی اکبر ولایتی نے خلیج فارس تعاون کونسل کے ایرانی جزائر اور آرش آئل فیلڈ پر دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیا۔
-
12روزہ جنگ کے بعد ایران پہلے سے کہیں زیادہ طاقتور ہو گیا ہے، ایرانی وزیر دفاع
ایرانی وزیر دفاع جنرل نصیرزاده نے کہا کہ ایران 12 روزہ جنگ کے بعد پہلے سے کہیں زیادہ طاقتور ہو گیا ہے۔
-
ایرانی وزیر خارجہ عراقچی کا لبنانی وزیر خارجہ کو تحریری پیغام
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے لبنانی وزیر خارجہ کو تحریری پیغام میں دوطرفہ تعلقات اور لبنان کی خودمختاری کی حمایت پر زور دیا۔
-
خلیج فارس جنگی مشق؛ سپاہ پاسداران کا امریکی جنگی جہازوں کو سخت وارننگ
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (IRGC) نے خلیج فارس اس سے ملحقہ جنوبی پانیوں میں بحری مشق کے دوران امریکی جنگی جہازوں کو سخت وارننگ دی ہے۔
-
ایس سی او ممالک کو انسدادِ دہشت گردی تجربات منتقل کرنے کے لئے تیار ہیں، میجر جنرل پاکپور
سپاہ پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر میجر جنرل محمد پاکپور نے کہا کہ ایران انسدادِ دہشت گردی تجربات ایس سی او رکن ممالک کو منتقل کرنے کے لیے تیار ہے۔
-
خلیج فارس پر ہمیشہ سے ہمارا کنٹرول ہے، ایڈمرل تنگسیری
سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ کے سربراہ نے امریکہ کو انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلیج فارس کے علاقے پر ہمیشہ سے ہمارا کنٹرول ہے۔
-
ترک خاتون تجزیہ کار کی مہر نیوز سے گفتگو:
خطے میں نئے سکیورٹی پلان کی تشکیل؛ ایران اور ترکی شام کے معاملے پر مشترکہ حکمت عملی کی جانب گامزن
ترک تجزیہ کار نے کہا کہ ہاکان فیدان کے دورۂ ایران سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ممالک شام سمیت خطے کے اہم مسائل پر اختلافات کے باوجود باہمی تعاون کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
-
ایرانی فوج ہر حملے کا منہ توڑ جواب دینے کو تیار اور دفاعی طاقت میں مسلسل اضافہ کررہی ہے، جنرل حاتمی
میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ 12 روزہ جنگ کے بعد ایران نے اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مستحکم کیا ہے اور اسرائیل و امریکہ کے مقابلے میں طاقت کا توازن قائم رکھا ہے۔
-
سفارت کاری کے دروازے کھلے ہیں لیکن دباؤ اور دھمکی ممنوع!، ڈاکٹر قالیباف
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ تہران کسی بھی صورت میں اپنی قومی سلامتی، دفاعی صلاحیتوں یا ترقی کے جائز حق پر مذاکرات نہیں کرے گا۔
-
ایران؛ جدید کیمروں اور سینسرز کے ذریعے سرحدوں کی سیکیورٹی مزید سخت
ایرانی فوج کے زمینی دستوں کے کمانڈر جنرل جہانشاهی نے کہا ہے کہ سرحدوں پر جدید نگرانی کے سسٹمز کی تنصیب اور نئی چوکیوں کی تعمیر جاری ہے۔
-
خلیج فارس کے عرب ممالک ایران کا ریڈلائن عبور نہ کریں، شمخانی
رہبر انقلاب کے سینئر مشیر ریئر ایڈمرل علی شمخانی نے خلیج فارس تعاون کونسل (PGCC) کے ایک بار پھر ایران کے تین جزائر اور آرش گیس فیلڈ پر دعوے کے دہرانے کے بعد خلیج فارس کے ساحلی ممالک کو خبردار کیا۔
-
آبنائے ہرمز اسٹریٹیجک زون، سیکورٹی خطرے میں پڑے تو بھرپور جواب دیں گے، جنرل فدوی
سپاہ پاسداران انقلاب کے اعلی کمانڈر نے انتباہ کیا ہے کہ ملک کی سیکورٹی کو دشمن کی جانب سے خطرہ لاحق ہونے کی صورت میں بھرپور جواب دیا جائے گا۔
-
اسرائیل میں ایران کے لیے جاسوسی کا پھیلتا نیٹ ورک، فوجی، اساتذہ اور طلباء بھی شامل
اسرائیلی سیکیورٹی اداروں کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مالی لالچ کے باعث درجنوں شہری ایرانی انٹیلی جنس سے رابطوں میں ہیں، شاباک نے اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے مقامی حکام سے مدد کی اپیل کی ہے۔
-
مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، جنرل کرمی
سپاہ پاسداران انقلاب کے اعلی کمانڈر جنرل کرمی نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج ہر وقت مکمل تیاری کے ساتھ ہر خطرے اور دہشتگردانہ حملے کا مؤثر جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
-
سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ کل سے خلیج فارس میں جنگی مشقیں کرے گی
سپاہ پاسداران انقلاب کل سے خلیج فارس میں وسیع پیمانے پر بحری مشقیں شروع کرے گی جس میں دفاعی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جائے گا۔
-
پاکستانی وزیرثقافت کی مہر نیوز سے خصوصی گفتگو:
تہران–اسلام آباد ثقافتی تعاون میں پیشرفت؛ علامہ اقبال کے افکار کے ترجمے پر اتفاق
پاکستانی وزیر ثقافت نے شیراز میں فجر فیسٹیول کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اہم ثقافتی معاہدے پر دستخط کی تصدیق کردی۔
-
عورت خدمت گزار نہیں بلکہ گھر کی منتظمہ ہے، رہبر معظم انقلاب
آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح ملک کے مختلف علاقوں سے آئی ہوئی ہزاروں خواتین سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ حضرت فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیہا) ہر میدان میں اعلیٰ ترین اوصاف سے مزین ایک آسمانی انسان ہیں۔
-
امریکہ ہر جگہ اپنی مرضی مسلط کرنا چاہتا ہے، ایرانی قوم متحد اور ڈٹ کر کھڑی ہے، قالیباف
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمدباقر قالیباف نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ایرانی قوم متحد ہے اور دشمن کے مقابلے میں ڈٹ کر کھڑی ہے۔
-
رہبر انقلاب سے ہزاروں لڑکیوں اور خواتین کی ملاقات
ایران کے مختلف علاقوں کی ہزاروں خواتین اور لڑکیوںنے بدھ 3دسمبر 2025 کیصبح حسینیۂ امام خمینی میں رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔
-
سب سے بڑا افتخار رہبر انقلاب کا پیغام ہے، ایرانی کھلاڑی
ایران کی قومی موئے تھائی ٹیم کی کھلاڑی فرشتہ حسنزاده نے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ان کے لیے سب سے بڑا افتخار یہ ہے کہ رہبر انقلاب نے ان کی محنت کو دیکھا اور پیغام بھیجا۔
-
قومی طاقت اور اقتدار کی تقویت لازمی ہے، عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ملک بھر میں نمائندگانِ ولی فقیہ اور ائمہ جمعہ کے قومی اجلاس میں شرکت کی اور ملکی خارجہ پالیسی و روابط میں حالیہ تبدیلیوں پر روشنی ڈالی۔
-
اسلام آباد-تہران-استنبول مال بردار ٹرین 31 دسمبر سے دوبارہ چلنے کو تیار
پاکستانی وزیر ریلوے نے کہا ہے کہ کاروباری برادری کی سہولت کے لیے تینوں ممالک کے درمیان مال بردار ٹرین رواں مہینے کے اواخر میں چلائی جائے گی۔
-
قرارداد 2231 کی مکمل مدت ختم، ایران، روس اور چین کا اقوام متحدہ کو مشترکہ خط
تینوں ممالک نے اقوام متحدہ کے سربراہ اور سلامتی کونسل کے صدر کو خط میں کہا کہ قرارداد 2231 کی مدت اور ایران کے ایٹمی معاملے پر سلامتی کونسل کی نگرانی باضابطہ طور پر ختم ہوگئی ہے۔
-
دشمن دباؤ کے ذریعے غیر منطقی مطالبات منوانے میں کامیاب نہیں ہوگا، صدر پزشکیان
ایرانی صدر نے دشمن کو خبردار کیا کہ عزم و حوصلے والے ایرانی عوام پر فوجی یا سیاسی دباؤ سے غیر معقول مطالبات نہیں تھوپے جاسکتے۔
-
ایران کا ڈی-8 ممالک کے ساتھ تجارتی حجم میں 150 فیصد کا اضافہ
ایران اور ڈی-8 رکن ممالک کے درمیان گزشتہ پانچ برسوں میں تجارتی حجم 22 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے، جو 150 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔
-
سنیپ بیک میکانزم کے بعد یورپ کا کردار عملی طور پر ختم ہوگیا، قالیباف
ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر نے کہا ہے کہ امریکی دباؤ میں آکر یورپی ممالک نے اسنیپ بیک فعال کرنے کے بعد خود کو ایران کے ایٹمی معاملے سے خود کو باہر کردیا ہے۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ:
ایران کے جدید ترین جنگی بحری جہاز "جماران" کی اپ گریڈیشن مکمل، سمندری مشن پر روانہ
ایرانی بحریہ نے ڈسٹرائر جماران کو سمندری مشن پر روانہ کیا ہے جو اپ گریڈیشن کے بعد جدید ریڈار، فضائی دفاع، طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل سے لیس اور بہتر انجن کے ساتھ پہلے سے پانچ گنا زیادہ طاقتور ہوگیا ہے۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ:
ایران اور پاکستان کے درمیان اعلی سطحی دوروں کا تبادلہ، باہمی تعلقات اور اسٹریٹجک تعاون میں نیا باب
ایران اور پاکستان کی اعلی سطحی ملاقاتوں سے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان علاقائی اور عالمی مسائل پر تعاون اور ہماہنگی کو فروغ ملا ہے۔
-
سفارت کاری کا دروازہ کبھی بند نہیں کیا، مقاومتی محاذ کی حمایت جاری رہے گی، ایرانی وزیر خارجہ
عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی رکاوٹوں اور اسرائیلی جارحیت کے باوجود ایران نے مذاکراتی راستہ کھلا رکھا، مقاومتی محاذ کی حمایت ترک نہیں کی جائے گی۔