مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ اصفہان کے شہر خمینی شہر کے علاقے درچہ میں منگل کی صبح ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر درچہ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔ یہ حادثہ مقامی پھل اور سبزی منڈی کے احاطے کے اندر پیش آیا۔
رپورٹ کے مطابق مذکورہ ہیلی کاپٹر فوج سے منسلک تھا اور حادثے کے وقت تربیتی پرواز پر تھا۔
حادثے میں پائلٹ اور معاون پائلٹ دونوں جاں بحق ہو گئے، جبکہ منڈی میں کام کرنے والے دو شہری بھی اس سانحے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
حادثے کی وجوہات کے حوالے سے تاحال کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔
آپ کا تبصرہ