23 نومبر، 2026، 4:33 PM

قابض اسرائیلی حکام میں شدید اختلافات؛ پولیس فورس ٹوٹ پھوٹ کے دہانے پر

قابض اسرائیلی حکام میں شدید اختلافات؛ پولیس فورس ٹوٹ پھوٹ کے دہانے پر

قابض اسرائیلی اخبار ہآرتص نے صیہونی حکومت کی پولیس فورس کے ڈھانچے میں شدید بحران اور اندرونی اختلافات کے باعث اہلکاروں کی سخت قلت کا اعتراف کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب صیہونی اخبار ہآرتص نے اسرائیلی اعلیٰ حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ داخلی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر اور اس حکومت کی پولیس کے سربراہ دانی لیوی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، بن گویر نے 185 عہدوں پر نئی تقرریوں کی منظوری دینے کی مخالفت کی ہے، جن میں اہم اور حساس عہدے بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی پولیس کے اعلیٰ افسران نے اس ادارے کے ڈھانچے کے انہدام کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔

ہآرتص کے مطابق، غاصب صیہونی حکومت کی پولیس کے اعلیٰ حکام نے افسران کی شدید قلت کے تناظر میں فورس کی صورتِ حال کو انتہائی خراب قرار دیا ہے۔ اعلیٰ افسران کے درمیان جھڑپوں اور ذاتی رقابتوں کے علاوہ بن گویر اور لیوی کے درمیان اختلافات نے اسرائیلی پولیس کے کمانڈ ڈھانچے میں اندرونی دراڑوں کو مزید گہرا کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اعلیٰ افسران کی جانب سے ان اختلافات کو حل کرنے کی کوششوں کے باوجود لیوی اس بات پر اصرار کر رہے ہیں کہ وہ بن گویر کی منظوری کے بغیر تقرریاں کریں گے۔

اس بحران کے نتیجے میں ایک ماہ قبل امیر کوہن کی ریٹائرمنٹ کے بعد سے وسطی علاقے کا عہدہ کمانڈر کے بغیر خالی پڑا ہے۔ بن گوریون ایئرپورٹ کے علاقے میں بھی آپریشنل امور کے ذمہ دار افسران موجود نہیں ہیں، جبکہ تل ابیب سمیت دیگر علاقوں کو بھی اہلکاروں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

News ID 1943071

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha