7 نومبر، 2026، 1:16 PM

ٹرمپ کا امریکی کابینہ میں ردوبدل کا عندیہ، بعض وزرا کو ہٹانے کا امکان

ٹرمپ کا امریکی کابینہ میں ردوبدل کا عندیہ، بعض وزرا کو ہٹانے کا امکان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ میں ممکنہ تبدیلیوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلد بعض وزرا اور حکومتی عہدیداروں کو تبدیل کر سکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ نے سی بی ایس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی کابینہ کو پسند کرتے ہیں اور ان کے خیال میں کابینہ کے ارکان اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، تاہم وہ ممکنہ طور پر کابینہ میں کچھ تبدیلیاں کریں گے۔

اس سے قبل بھی سی بی ایس نیوز نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ امریکی وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی بھاری شکست کے بعد ٹرمپ نے وزیر جنگ پیٹ ہیگسٹھ کو عہدے سے ہٹانے کے حوالے سے اپنے مشیروں کی رائے طلب کی تھی۔

اسی طرح امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ممکنہ استعفے سے متعلق خبریں بھی سامنے آئی تھیں، جن پر انہوں نے ردعمل ظاہر کیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکہ میں ریپبلکن پارٹی کی انتخابی شکست کے کچھ ہی عرصے بعد محکمہ انصاف کے تین اہم عہدیدار بھی اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

News ID 1942675

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha