5 نومبر، 2026، 11:17 AM

ایران سے متعلق پالیسی پر ٹرمپ انتظامیہ میں شدید اختلافات

ایران سے متعلق پالیسی پر ٹرمپ انتظامیہ میں شدید اختلافات

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے بعض عہدیدار ایران کے خلاف نئے فوجی حملوں کے حامی ہیں، جبکہ دیگر حکام فوجی کارروائیوں کے خاتمے پر زور دے رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انتخابات میں بھاری شکست کے بعد امریکی حکمران جماعت کے اندر ایران کے خلاف نئی جنگ کے حوالے سے شدید اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے بعض عہدیدار انہیں ایران کے خلاف نئے فوجی حملے کرنے کی جانب راغب کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، اس کے برعکس امریکی حکومت کے بعض دیگر عہدیداروں کا خیال ہے کہ ٹرمپ کو ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں ختم کردینی چاہئیں۔

نائب صدر جے ڈی وینس سمیت پارٹی کے بعض رہنما ایران کے خلاف جنگ اور اسرائیل کی حمایت کو انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی شکست کی وجہ سمجھتے ہیں۔

News ID 1942625

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha