5 نومبر، 2026، 4:28 PM

قالیباف کا وینس کو جواب: یہ باتیں اپنے صدر سے کیوں نہیں کہتے ہو؟!

قالیباف کا وینس کو جواب: یہ باتیں اپنے صدر سے کیوں نہیں کہتے ہو؟!

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمدباقر قالیباف نے لکھا ہے کہ امریکہ ایک ایسے جواری کا تاثر دے رہا ہے جو مسلسل ہار رہا ہے، لیکن اب جوئے کی میز سے اٹھنے کی پوزیشن میں بھی نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، محمدباقر قالیباف نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی گزشتہ شب کی سوشل میڈیا پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ امریکہ ایک ایسے جواری کا تاثر دے رہا ہے جو مسلسل ہار رہا ہے، لیکن اب جوئے کی میز سے اٹھنے کی پوزیشن میں بھی نہیں ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ امریکہ اس وقت ’’اسرائیل فرسٹ‘‘ کی کھائی کے کنارے کھڑا ہے، جبکہ تمہارا صدر جنگ کے اگلے مرحلے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس ٹیڈ (TED) تقریر کو چھوڑیں، تم یہ باتیں اپنے صدر سے کیوں نہیں کہتے ہو؟

News ID 1942631

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha