رد عمل
-
اسرائیلی جارحیت پر تہران کے شہریوں کا ردعمل، ایسوشی ایٹڈ پریس کی رپورٹ
صیہونی حکومت کی جانب سے ایران کے مختلف علاقوں پر حملے کے بعد امریکی خبررساں ادارے ایسوشی ایٹڈ پریس نے تہران کے شہریوں سے گفتگو کی، جنہوں شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔
-
عنقریب صیہونی رژیم پر جہنم کے دروازے کھول دئے جائیں گے، جنرل پاکپور
سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف نے کہا کہ خدا پر توکل کرتے ہوئے شہید کمانڈروں، سائنسدانوں اور شہریوں کے خون کا بدلہ لیا جائے گا اور عنقرب سفاک رژیم پر جہنم کے دروازے کھول دئے جائیں گے۔
-
صیہونی رژیم کا ایران پر حملہ اور بین الاقوامی ردعمل
صیہونی رژیم کے ایران پر حملے کے بعد بین الاقوامی سطح پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔
-
بین الاقوامی پانیوں میں عالمی قوانین کا نفاذ ضروری ہے، یورپی یونین
یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ نے صہیونی حکومت کی جانب سے بین الاقوامی پانیوں میں کشتی "میڈلین" کو روکے جانے پر کہا ہے کہ عالمی قوانین بین الاقوامی پانیوں میں بھی لاگو ہونے چاہیں۔
-
دشمنوں کو ایران پر حملے کا نقصان توقع سے زیادہ ہوگا،جنرل سیاری
ایرانی فوج کے اعلی کمانڈر نے خبردار کیا ہے کہ جو بھی ملک کی سالمیت اور قومی مفادات پر حملہ کرے گا، اسے توقع سے کہیں زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا۔
-
بورڈ آف گورنرز میں مغرب کے سیاسی اقدامات سے سنگین مسائل پیدا ہو سکتے ہیں، ایران کا انتباہ
ایران کے نائب وزیر خارجہ نے خبردار کیا: IAEA کے بورڈ آف گورنرز میں بعض حکومتوں کی طرف سے کوئی بھی سیاسی اقدام ایران اور IAEA تعاون کے مکمل تسلسل کے لیے سنگین مسائل پیدا کر سکتا ہے۔
-
اسرائیل کی کسی بھی حماقت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، ایران
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے خبردار کیا کہ صیہونی رژیم کے کسی بھی غیر دانشمندانہ اقدام کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
-
امریکی ایلچی کی تجویز پر ثالثوں کو اپنے ردعمل سے آگاہ کیا، حماس
حماس نے امریکی نمائندے کی حالیہ تجویز پر ثالثوں کو اپنے ردعمل سے آگاہ کیا۔
-
یورپی ٹرائیکا ایٹمی توانائی ایجنسی کی رپورٹ کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش نہ کرے، ایران
ایران کا کہنا ہے کہ یورپی ٹرائیکا بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی پر تہران کے جوہری پروگرام کے بارے میں منفی رپورٹ جاری کرنے کے لیے دباؤ بڑھا رہی ہے۔
-
عراقچی نے ٹرمپ کے ایران مخالف ریمارکس کو 'فریب' قرار دیا
ایرانی وزیر خارجہ نے تہران کے خلاف امریکی صدر کے تازہ ترین بیانات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے واشنگٹن کو ایران کے خلاف دہائیوں سے جاری تخریب کاری اور خطے میں اسرائیلی جرائم کی حمایت کا ذمہ دار ٹھہرایا۔
-
حماس کا ایڈن الیگزینڈر کی رہائی سے متعلق صیہونی دعووں پر شدید ردعمل
حماس نے اسرائیلی حکومت کے امریکی یرغمالی ایدن الیگزینڈر کی رہائی سے متعلق دعوے پر ردعمل کا اظہار کیا۔
-
خلیج فارس ایرانی تاریخ اور شناخت کی علامت ہے، کسی بھی قسم کی تبدیلی ہرگز قبول نہیں، ایران
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ امریکی صدر جانتے ہیں کہ خلیج فارس کا نام صدیوں پرانا ہے اور اسے تمام نقشہ نگاروں اور بین الاقوامی اداروں نے تسلیم کیا ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کی مذمت کی جائے گی۔
-
جوہری ہتھیاروں سے متعلق فرانس کا دعوی بے بنیاد اور نہایت مضحکہ خیز ہے، ایران
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فرانسیسی وزیر خارجہ کے ایران کے جوہری ہتھیار بنانے سے متعلق دعوے کو مضحکہ خیز اور بے بنیاد قرار دیا
-
تہران دھمکیوں اور دباؤ کی پالیسی کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا، ایرانی وزارت خارجہ
ایران کی وزارت خارجہ نے تہران واشنگٹن مذاکرات کے بارے میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ تہران دھمکیوں اور دباؤ کی پالیسی کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔
-
ٹرمپ کے بیانات سے امریکہ پر عدم اعتماد کو تقویت ملے گی، سینئر عہدیدار
ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے ایک رکن نے ٹرمپ اور ان کے نمائندے کے متضاد بیانات کو پھر سے عدم اعتماد پیدا کرنے کی کوشش قرار دیا۔
-
ایران امریکہ مذاکرات پر کن ممالک نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا؟
متعدد ممالک نے عمان میں ایران اور امریکہ کے درمیان ہفتہ کو ہونے والے مذاکرات پر مثبت رد عمل کا اظہار کیا۔
-
فرانسیسی صدر کی غزہ پر صیہونی رژیم کے حملوں کی مذمت!
فرانس کے صدر نے اپنے دورہ مصر کے دوران غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پیرس غزہ کے باشندوں کی جبری بے دخلی کے خلاف ہے!
-
امریکی ایران کے ساتھ لیبیا طرز کے معاہدے کا صرف خواب دیکھ سکتے ہیں، عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی سینیٹر کے اس بیان پر کہ "اس ملک کے صدر ایران کے ساتھ لیبیا طرز کے معاہدے کو ترجیح دیتے ہیں، کہا کہ وہ صرف خواب دیکھ سکتے ہیں!
-
امریکہ کے کسی بھی اقدام کا سخت جواب دیا جائے گا، ایران
ایران کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے عمان کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقات کے دوران تہران کی جانب سے امریکہ کے کسی بھی اقدام کے سخت ردعمل پر زور دیا
-
امریکہ کے براہ راست مذاکرات نہیں ہوسکتے، سفارت کاری کا راستہ کھلا ہے، عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ سفارت کاری کا راستہ کھلا ہے لیکن ہم امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات نہیں کریں گے۔
-
ایران کے خلاف جارحیت کی دھمکی امن پسندی کے امریکی دعووں سے متصادم ہے، وزارت خارجہ
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ کسی ملک کے سربراہ کی طرف سے ایران پر بمباری کی کھلی دھمکی بین الاقوامی امن و سلامتی کی روح کے خلاف اور صلح پسندی کے دعووں سے متصادم ہے۔
-
ایران بحر ہند میں امریکی اڈے کو نشانہ بنائے گا، ٹیلی گراف کا دعویٰ
انگریزی روزنامہ ٹیلی گراف نے ایران کے ایک اعلیٰ فوجی عہدیدار کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ تہران کسی بھی امریکی حملے کے جواب میں بحر ہند میں امریکہ اور برطانیہ کے مشترکہ بحری اڈے کو نشانہ بنائے گا۔
-
سنپ بیک میکانزم کے استعمال کی صورت میں ایران کا ردعمل شدید ہوگا، ایران
ایران کی ایٹمی توانائی ایجنسی کے نائب سربراہ نے مغربی ممالک کی طرف سے "سنیپ بیک میکانزم" کے استعمال کی دھمکی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس صورت میں ایران کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آئے گا۔
-
امریکا، چین اور ایران کے درمیان تجارتی تعاون میں مداخلت بند کرے، بیجنگ
چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے امریکہ کو خبردار کیا کہ وہ چین اور ایران کے درمیان تجارتی تعاون میں مداخلت بند کرے۔
-
امریکہ کو ہماری علاقائی سالمیت کا احترام کرنا چاہئے، کینیڈین وزیر خارجہ
کینیڈا کی وزیر خارجہ نے درآمدی اشیا پر کسٹم ٹیکس کے نفاذ کو دونوں ممالک کے لیے نقصان کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کو اس ملک کی علاقائی سالمیت کا احترام کرنا چاہیے۔
-
برطانیہ کا ایران پر ملکوں کے معاملات میں مداخلت کا الزام مضحکہ خیز ہے، ایران
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے ایکس اکاونٹ پر لکھا کہ ایران پر ملکوں کے معاملات میں مداخلت کا الزام مضحکہ خیز ہے جب کہ برطانیہ خود مداخلت کا شرمناک ریکارڈ رکھتا ہے۔
-
حیفہ آپریشن صیہونی جرائم کا فطری ردعمل ہے، حماس
حماس نے مقبوضہ حیفہ میں صیہونیت مخالف آپریشن کو غاصب رژیم کے جرائم کا فطری ردعمل قرار دیا
-
دشمن کو محمد شاہین کے قتل کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی، حماس
حماس نے ایک بیان میں صیہونی رژیم کے فضائی حملے کے نتیجے میں لبنان میں القسام کے ممتاز کمانڈر محمد شاہین کی شہادت پر ردعمل کا اظہار کیا۔
-
امریکہ کے معاندانہ اقدامات کا جواب دیں گے، یورپی یونین
یورپی یونین کے سربراہ نے امریکی صدر کی جانب سے شروع کی گئی ٹیرف وار پر ردعمل کا اظہار کیا۔
-
امریکی صدر کے بیانات بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہیں، ایران
ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی صدر کے بیانات بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہیں۔