9 مئی، 2023، 1:12 PM

تحریک جہاد اسلامی کے رہنماؤں کی شہادت پر ایرانی وزارت خارجہ کا ردعمل

تحریک جہاد اسلامی کے رہنماؤں کی شہادت پر ایرانی وزارت خارجہ کا ردعمل

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے غزہ پٹی پر صہیونی حکومت کے جنگی طیاروں کے حملے کے نتیجے میں تحریک جہاد اسلامی کے تین رہنماؤں کی شہادت اور درجنوں عام فلسطینیوں کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی شدید الفاظ مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے آج علی الصبح غاصب صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ کی پٹی پر جنگجو طیاروں سے حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے تحریک جہاد اسلامی کے رہنماؤں کی شہادت اور متعدد عام فلسطینی بچوں اور خواتین کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شہداء کے اہل خانہ اور فلسطینی مزاحمتی گروہوں سے تعزیت کرتے ہوئے ان حملوں میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی۔

کنعانی نے کہا کہ صہیونی حکومت کی جانب سے یوم نکبہ کے موقع پر کئے گئے اقدام، مغربی کنارے اور بیت المقدس میں فلسطینی نوجوانوں کی بہادرانہ مزاحمت کے مقابلے میں غاصب اور ظالم حکومت کا اپنے داخلی بحرانوں سے توجہ ہٹانے کا ایک حربہ ہے۔انہوں نے ان واقعات پر عالمی برادری اور اداروں کی مجرمانہ خاموشی پر سخت ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صہیونی حکومت کی طرف سے کی جانے والی یہ غیر انسانی کاروائیاں، ان کے حقوق بشر کے جھوٹے دعوؤں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

آخر میں ایرانی سفارتی ترجمان نے صہیونی حکومت کی قتل و غارت گری اور جرائم کی سلسلے کو روکنے کیلئے اسلامی ممالک کی جانب سے فوری اور مؤثر روک تھام اور اقدام کی ضرورت پر زور دیا۔

News Code 1916360

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha