24 اکتوبر، 2026، 11:28 AM

امریکی فوج کے دوبارہ خلیج فارس میں داخل ہونے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، جنرل عبداللہی

امریکی فوج کے دوبارہ خلیج فارس میں داخل ہونے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، جنرل عبداللہی

میجر جنرل عبداللہی نے دعوی کیا ہے کہ ایرانی مسلح افواج امریکی بحریہ کو دوبارہ خلیج فارس میں داخل ہونے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف اور خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل عبداللہی نے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج نے اللہ تعالی کی مدد سے امریکی بحریہ کو غیر مؤثر بنا دیا ہے، جسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے حکام امریکہ کی طاقت کا عروج قرار دیتے ہیں اور جس کے ذریعے خطے اور دنیا کو دھمکانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی بحریہ اب خلیج فارس کے اطراف کے سمندروں اور ایران کے علاقائی پانیوں کے قریب آنے کے قابل نہیں رہی۔ امریکی صدر دوبارہ خلیج فارس میں فوج بھیجنے کا خواب بھی نہیں دیکھ سکیں گے۔

میجر جنرل عبداللہی نے مزید کہا کہ ایران کسی بھی صورت اور کسی بھی وقت امریکی فوجی جہازوں کو خلیج فارس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے گا۔

ایرانی کمانڈر نے ایران کی جوہری تنصیبات کے بارے میں امریکی صدر کے بیانات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ بارہا دعوی کرچکے ہیں کہ ایران کی جوہری تنصیبات تباہ کر دی گئی ہیں، لیکن اس کے ساتھ ہی وہ مسلسل یہ بھی کہتے ہیں کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہییں۔ یہ واضح تضاد ہے جو ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر ایران کی تمام جوہری تنصیبات تباہ کر دی گئی ہیں تو پھر اس معاملے پر بار بار بیانات دینے کا کیا مطلب ہے؟ یہ بے معنی اور متضاد بیانات عالمی رائے عامہ، بالخصوص امریکی عوام کو گمراہ کرنے کے لیے دیے جا رہے ہیں۔

جنرل عبداللہی نے امریکی فوجی صلاحیتوں کے دعوؤں پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ کو یقین ہے کہ اس نے ایران کی تمام فوجی صلاحیتوں اور وسائل کو ختم کر دیا ہے تو پھر اس کے جنگی بحری جہاز اور فوجی اہلکار آبنائے ہرمز اور ایران کی سمندری و زمینی سرحدوں کے قریب آنے کی جرأت کیوں نہیں کرتے؟

انہوں نے کہا کہ ایران کی بہادر اور دانش مند قیادت، ثابت قدم عوام، جان نثار مسلح افواج اور حکام نے عزم کر رکھا ہے کہ امریکہ، اسرائیلی حکومت اور ان کی فوجوں کو اس دلدل میں مزید دھکیلیں گے جو انہوں نے خود اپنے لیے تیار کی ہے۔

ایرانی کمانڈر نے مزید کہا کہ اللہ تعالی کی مدد اور نصرت سے ایران کی مضبوطی کی حکمت عملی یہ ہے کہ جتنا زیادہ یہ محاذ آرائی طول پکڑے گی، اتنا ہی امریکہ اور اس کے اتحادی ان کے بقول زوال اور تباہی کی دلدل میں مزید دھنستے جائیں گے۔

News ID 1942325

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha