مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یوکرائن کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے روس کے ساتھ جنگ کے اگلے مورچوں کو مستحکم کرنے اور جنگ بندی پر زور دیا ہے۔
انہوں نے موجودہ جنگی لائنوں پر مبنی امن معاہدے کو قبول کرنے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمیں ابھی جنگ بند کر دینی چاہیے۔ میرا ماننا ہے کہ جنگ کے خاتمے کا اصل طریقہ یہی ہے؛ ہم اسے جنگ بندی کہتے ہیں؛ لائنوں کو مستحکم کرنا اور لڑائی روکنا۔
دریں اثناء روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بدھ کے روز سینٹ پیٹرزبرگ میں امریکہ کے خصوصی ایلچی سٹیو ویتکاف سے ملاقات میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حالیہ گفتگو میں یوکرائن میں جنگ کے خاتمے اور انسانی نقصانات کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
یہ ملاقات ویتکاف کے ناروے کے اوسلو میں زیلنسکی کے ساتھ بات چیت کے ایک دن بعد ہوئی، جہاں ان کے ساتھ ناروے کے وزیر اعظم جوناس گہر سٹورا اور فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر اسٹولٹن برگ بھی شامل ہوئے، جیرڈ کشنر ویڈیو لنک کے ذریعے شامل ہوئے۔ بات چیت میں یوکرائن میں جنگ کے حل کے طریقوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔
آپ کا تبصرہ