جنگ
-
دشمن کے ہر ممکنہ خطرے کا سامنا کرنے کے لیے مکمل تیار ہیں، ایرانی کمانڈر
ایرانی فوج کے بریگیڈیئر جنرل جہان شاہی نے کہا ہے کہ مسلح افواج جدید ہتھیاروں سے لیس اور دشمن کے ہر خطرے کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
-
جنگ پر ایرانی وزارت خارجہ کی عالمی کانفرنس، 350 سے زائد قومی و بین الاقوامی شخصیات کی شرکت
ایران کی وزارتِ خارجہ کی میزبانی میں جنگ کے بارے میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں 350 ایرانی و غیر ملکی مہمان شریک ہوئے، جن میں سفارتی وفود اور ممتاز دانشور شامل ہیں۔
-
ایرانی مسلح افواج ہر خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، ایڈمرل سیاری
ایرانی فوج کے ڈپٹی کمانڈر ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے کہا ہے کہ مسلح افواج ہر ممکنہ خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
-
ایران اور امریکہ کے درمیان بنیادی اور اسٹریٹجک نوعیت کے تنازعات ہیں، جنرل یدالله جوانی
ایرانی اعلی فوجی کمانڈر نے کہا ہے کہ امریکہ ایرانی قوم سے مکمل اطاعت چاہتا ہے جس کو اصولی چیلنج سمجھ کر ایران مقاومت کررہا ہے۔
-
ایران کی دفاعی پیداوار 12 روزہ جنگ کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہوگئی ہے، وزیر دفاع
بریگیڈیئر جنرل عزیز نصیرزادہ نے کہا کہ ملکی دفاعی ساز و سامان کی مقدار اور معیار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جن میں سے 59 فیصد منصوبے نجی شعبے کے تعاون سے مکمل ہوئے۔
-
جارحیت کا سخت جواب دیا جائے گا، تمام عسکری شعبوں میں تیاریاں جاری ہیں، ایڈمرل سیاری
ایرانی بحریہ کے اعلی کمانڈر ایڈمرل سیاری نے ایران پر جارحیت کی صورت میں سخت جواب دینے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج کی دفاعی طاقت میں اضافہ کیا جارہا ہے۔
-
دنیا پر جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں، امریکی وزیر جنگ نے انتباہ جاری کردیا
پیٹ ہیگسٹ نے امریکی دفاعی صنعت کو مکمل الرٹ پر رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دشمن جمع ہو رہے ہیں اور خطرات بڑھ رہے ہیں۔
-
نتن یاہو کا دعوی مسترد، اسرائیل خطے میں فساد کی جڑ ہے، عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ نے نتن یاہو کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل مشرق وسطی میں جنگ، ناجائز قبضے اور نسل کشی کا ذمہ دار ہے۔
-
صہیونی حکومت میں ایران سے دوبارہ جنگ کی جرأت نہیں، ایڈمرل سیاری
ایرانی فوج کے اعلی کمانڈر ایڈمرل سیاری نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ میں صہیونی حکومت کی ناتوانی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر حملے کی صورت میں سخت جواب دیا جائے گا۔
-
جنگ بندی کے باوجود صہیونیوں کی نسل کشی جاری، 219 فلسطینی شہید، انسانی حقوق کی تنظیم کا انتباہ
انسانی حقوق کی تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی غاصب حکومت نے 10 اکتوبر کو جنگ بندی کے آغاز کے بعد بھی فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی جاری رکھی ہے، البتہ کم شور اور نئے انداز میں۔
-
بین الاقوامی امور کے مبصر کی مہر نیوز سے گفتگو:
عالمی نظام میں تبدیلی جاری، ایران بہتر کردار ادا کرسکتا ہے
بین الاقوامی امور کے مبصر نے کہا کہ عالمی نظام امریکی بالادستی سے نکل کر ایک نئے اور متوازن نظم کی طرف بڑھ رہا ہے ان حالات میں ایران مستحکم کردار ادا کرسکتا ہے۔
-
ہتھیار ڈالیں گے اور نہ ہی غلامی قبول کریں گے، قالیباف
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ کی جارحیت کے خلاف ایران کے موثر دفاعی ردعمل نے تاریخ میں پہلی بار دشمن کو فوری جنگ بندی کی درخواست پر مجبور کردیا۔
-
دشمن کو جنگ دوبارہ شروع کرنے کا کوئی بہانہ نہیں دیں گے، خلیل الحیہ
حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ حماس دشمن کو جنگ دوبارہ شروع کرنے کا کوئی بہانہ نہیں دے گی۔
-
مسلح افواج نے ایمانی جذبے سے دشمن کو شکست دی، ایرانی ائیر چیف
ایرانی ائیر چیف نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج نے ایمان اور روحانی قوت کے بل بوتے پر میدان جنگ میں دشمن پر کامیابی حاصل کی۔
-
12 روزہ جنگ میں میڈیا نے دشمن کو شکست دینے میں کلیدی کردار ادا کیا، جنرل نائینی
سپاہ پاسداران انقلاب کے ترجمان نے کہا کہ میڈیا نے جنگ کے دوران نہ صرف عوامی رائے کو ہموار کیا بلکہ جنگی بیانیہ تشکیل دے کر دشمن کے نفسیاتی حملوں کو ناکام بنایا۔
-
ایران پر جارحیت، دشمن کے عزائم ناکام اور قوم مزید متحد ہوگئی، ایرانی نائب صدر
ایرانی نائب صدر نے کہا کہ 12 روزہ جنگ میں دشمنوں کی مکروہ سازشیں ناکام ہوئیں اور ایران پہلے سے زیادہ متحد اور طاقتور ہوگیا۔
-
ایران پر جارحیت میں اسرائیل اور جرمنی کا گٹھ جوڑ، تہران ٹائمز نے جرمنی کا خفیہ کردار بے نقاب کردیا
تہران ٹائمز نے انکشاف کیا کہ جرمن فوجی اسرائیل کی 12 روزہ جنگ میں عملی طور پر شریک رہے۔
-
ایرانی قوم نے باہمی اتحاد سے دشمن کو عزائم کو خاک میں ملا دیا، صدر پزشکیان
صدر ایران نے کہا کہ دشمنوں نے ایران کو کمزور کرنے کی کوشش کی، مگر ایرانی عوام نے اتحاد، ثابت قدمی اور قومی یکجہتی سے ان سازشوں کو ناکام بنا دیا۔
-
ایران امن، شفافیت اور انصاف کے ساتھ عالمی تعلقات کا خواہاں ہے، صدر پزشکیان
صدر ایران نے جوہری پروگرام، علاقائی کشیدگی، اسرائیل کی جارحیت اور امریکہ کے ساتھ مذاکرات پر مؤقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ ایران نہ صرف جوہری ہتھیاروں کا مخالف ہے بلکہ بین الاقوامی اصولوں کے تحت مکمل تعاون کے لیے تیار ہے، بشرطیکہ عزت، انصاف اور صداقت پر مبنی رویہ اختیار کیا جائے۔
-
کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں مسلح افواج مکمل آمادہ ہیں، ایرانی فوجی سربراہان کا عزم
ایرانی مسلح افواج نے دشمن کو انتباہ کیا ہے کہ کسی بھی غلطی کی صورت میں مسلح افواج مکمل آمادہ ہیں۔
-
ایرانی مسلح افواج ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، جنرل فدوی
سپاہ پاسداران کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، حالیہ جنگ میں دشمن اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا۔
-
دنیا خطرناک دور میں داخل ہوچکی ہے، سعودی رہنما
سعودی رہنما ترکی الفیصل نے کہا کہ موجودہ عالمی نظام کی شکست اور فلسطین سمیت عالمی مسائل کے حل میں ناکامی کی وجہ سے دنیا ایک نئے بحران سے دوچار ہے۔
-
مصر کا تل ابیب کے ممکنہ منصوبوں کے مقابلے کے لیے آمادگی کا اعلان
اطلاعات کے مطابق مصر نے صحرائے سینا میں بھاری فوجی نقل و حرکت شروع کردی ہے تاکہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کے باشندوں کو بے دخل کرنے یا مصری سرزمین پر حملے کے کسی بھی منصوبے کو ناکام بنایا جاسکے۔
-
روس نے مشکل وقت میں ایران کا ساتھ دیا، جنرل موسوی
ایرانی فوجی سربراہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف جنگ میں ماسکو کا مضبوط مؤقف ہمارے لیے تقویت کا باعث بنا۔
-
دوبارہ جنگ کی صورت میں میزائل کے علاوہ دیگر ہتھیار بھی استعمال کریں گے، ایرانی فوجی کمانڈر کا انتباہ
ایرانی فوجی کمانڈر جنرل پوردستان نے کہا ہے کہ ایران جنگ کی صورت ہر ممکن صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے۔
-
پاکستان نے جنگ کے دنوں میں یک زبان ہوکر ایران کی حمایت کی، ایرانی نائب صدر
ایرانی نائب صدر نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات تاریخی و ثقافتی اشتراکات پر مبنی ہیں، دونوں ممالک نے ہمیشہ صہیونی جارحیت کی مذمت اور فلسطین کی حمایت میں یکساں موقف اپنایا ہے۔
-
مصر اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے امکانات بڑھ رہے ہیں، صہیونی ذرائع
صہیونی ذرائع نے مصر اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر جنگ کا امکان ظاہر کیا ہے۔
-
اسلامی ممالک غاصب صہیونی حکومت سے تعلقات منقطع کریں، رہبر معظم
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات کو فرصت قرار دیتے ہوئے حکومت کو چاہئے کہ اقتصاد، صنعت، روزگار، رہائش اور نظم و ضبط ایجاد کریں۔
-
ایرانی قوم اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے بعد مزید متحد ہوگئی، ایڈمرل سیاری
ایرانی مسلح افواج کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ ایرانی قوم نے 12 روزہ جنگ میں پہلے سے زیادہ اتحاد کا مظاہرہ کرکے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنادیا۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ
ائیر ڈیفنس سسٹم ڈے: فضائی دفاعی نظام دشمن کے حملوں کے مقابلے میں فضائی سرحدوں کی فولادی ڈھال
ایران کے مقامی ساختہ ائیر ڈیفنس سسٹم نے 12 روزہ جنگ میں دشمن کے ہر حملے کا بہادری سے مقابلہ کیا اور ملکی دفاع میں اپنی اہمیت کو بخوبی ثابت کیا۔