11 اکتوبر، 2025، 6:45 PM

12 روزہ جنگ میں میڈیا نے دشمن کو شکست دینے میں کلیدی کردار ادا کیا، جنرل نائینی

12 روزہ جنگ میں میڈیا نے دشمن کو شکست دینے میں کلیدی کردار ادا کیا، جنرل نائینی

سپاہ پاسداران انقلاب کے ترجمان نے کہا کہ میڈیا نے جنگ کے دوران نہ صرف عوامی رائے کو ہموار کیا بلکہ جنگی بیانیہ تشکیل دے کر دشمن کے نفسیاتی حملوں کو ناکام بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کے ترجمان جنرل علی محمد نائینی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف 12 روزہ جنگ میں میڈیا نے ایک اہم اور فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ آج کے دور میں میڈیا صرف خبریں دینے والا ذریعہ نہیں رہا بلکہ جنگ کے میدان میں ایک مؤثر ہتھیار بن چکا ہے۔

تہران میں سپاہ پاسداران انقلاب کے نئے وار روم اور میڈیا اسٹوڈیو کی افتتاحی تقریب کے موقع پر جنرل نائینی نے کہا کہ میڈیا کا کردار بہت پیچیدہ اور پیشہ ورانہ ہوچکا ہے، جو نہ صرف عوامی رائے عامہ کو متاثر کرتا ہے بلکہ جنگ کا بیانیہ تشکیل دیتا ہے اور دشمن کے پروپیگنڈے کو ناکام بناتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر مسلط کی گئی 12 روزہ جنگ کے دوران میڈیا نے تین اہم محاذوں پر شاندار کارکردگی دکھائی: قوم کا حوصلہ بلند رکھا؛ فوجی جوانوں کا جذبہ مضبوط کیا اور دشمن کے نفسیاتی حملوں کا مؤثر جواب دیا۔

جنرل نائینی نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے پر اسرائیلی حملہ دراصل دشمن کی بے بسی اور مایوسی کی علامت ہے۔

یاد رہے کہ 13 جون کو اسرائیل نے ایران پر اچانک حملے شروع کیے، جن میں فوجی، جوہری اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ بعد میں 22 جون کو امریکہ نے بھی ایران کے تین جوہری مراکز نطنز، فردو اور اصفہان پر حملے کیے۔

ایران نے فوری اور بھرپور جواب دیا۔ پاسدارانِ انقلاب نے آپریشن وعدہ صادق3 کے تحت 22 میزائل حملے کیے، جن سے مقبوضہ علاقوں میں صہیونی تنصیبات کو بھاری نقصان ہوا۔

امریکی حملوں کے جواب میں ایرانی افواج نے قطر میں امریکی فوجی اڈے "العدید" پر بھی میزائل داغے، جو مغربی ایشیا میں امریکہ کا سب سے بڑا فوجی مرکز ہے۔

News ID 1935884

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha