مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ مسلح افواج کی حکمت عملی ملک کی پائیدار سلامتی کو یقینی بنائے گی۔
میجر جنرل موسوی نے سپاہ پاسداران زمین فورس کے ہیڈکوارٹر کے دورے کے دوران کہا کہ ایران کی آزادی، سلامتی اور سرحدی سالمیت کے دفاع کے لیے مسلح افواج مکمل طور پر تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری دفاعی اور جنگی تیاریاں اس سطح پر پہنچ چکی ہیں جس کو دیکھ دشمن جارحیت کا خیال بھی نہیں کرتا۔ دفاعی اور عسکری صلاحیتوں کو تمام شعبوں میں مضبوط کرنا مستقل حکمت عملی ہے۔
میجر جنرل موسوی نے زور دیا کہ یہ حکمت عملی پائیدار سلامتی کو یقینی بناتی ہے اور کسی بھی جارحیت کے خلاف ایران کی دفاعی طاقت کو مضبوط کرتی ہے۔
یاد رہے کہ 13 جون کو صہیونی حکومت نے ایران پر بلا جواز جارحانہ حملہ کیا، جس میں 12 روز تک فوجی، جوہری اور رہائشی علاقے نشانہ بنے۔ بعد ازاں 22 جون کو امریکہ نے تنازعہ کو بڑھاتے ہوئے ایران کے تین جوہری مقامات نطنز، فردو اور اصفہان پر حملے کیے۔
ایران کی مسلح افواج نے فوری اور بھرپور ردعمل دیا۔ سپاہ پاسداران کی فضائیہ فورس نے "آپریشن وعدہ صادق3" کے تحت 22 مرحلوں میں جوابی ڈرون اور میزائل حملے کیے، جن سے مقبوضہ علاقوں میں صہیونی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا۔ امریکی حملوں کے جواب میں ایرانی افواج نے قطر میں العدید ائیر بیس پر بھی میزائل حملے کیے۔
آپ کا تبصرہ