25 جنوری، 2025، 9:08 PM

انصاراللہ کے خلاف امریکہ کی معاندانہ کارروائی پر حزب اللہ کا ردعمل

انصاراللہ کے خلاف امریکہ کی معاندانہ کارروائی پر حزب اللہ کا ردعمل

لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان میں یمن کی انصاراللہ کے خلاف امریکہ کی جارحانہ کارروائی پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان میں یمن کی تحریک انصار اللہ کا نام دہشت گردی کی نام نہاد فہرست میں دوبارہ شامل کرنے کے امریکی اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔

 اس بیان میں کہا گیا ہے: ہم امریکہ کے اس ظالمانہ اقدام کو یمنی قوم پر براہ راست حملہ سمجھتے ہیں۔ یہ امریکی حکومتیں ہیں جنہیں دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرلینا چاہئے، کیونکہ وہ خطے کی قوموں کے خلاف یکے بعد دیگرے دہشت گردانہ کارروائیاں کا ارتکاب کرتی آرہی ہیں۔ 

حزب اللہ نے مزید زور دیا کہ یمن کی انصار اللہ کے خلاف امریکہ کا ظالمانہ فیصلہ صیہونی حکومت کی حمایت کے طور پر کیا گیا ہے اور یہ فیصلہ یمنی قوم کو فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے اور خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے تسلط کا مقابلہ کرنے سے نہیں روک سکتا۔ 

حزب اللہ نے مزید کہا: ہمیں غزہ کی حمایت کے یمنی کردار اور باوقار موقف پر فخر ہے اور ہمیں یقین ہے کہ یمن مزاحمت کا راستہ جاری رکھے گا۔

 گزشتہ بدھ کی شام وائٹ ہاؤس نے دوسری بار تحریک انصار اللہ کو دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کیا، جب کہ خود امریکہ دنیا بھر میں دہشت گردی کا جنم داتا اور بیوپاری ہے۔

News ID 1929840

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha