10 نومبر، 2026، 10:33 PM

امریکہ کا جواب فریب پر مبنی ہے؛ واشنگٹن سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، رضائی

امریکہ کا جواب فریب پر مبنی ہے؛ واشنگٹن سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، رضائی

ایرانی قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے سیکریٹری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ایران کی سات شرائط پوری نہیں ہوتیں، آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، کہا کہ واشنگٹن کی جانب سے تہران کی شرائط کا جواب فریب پر مبنی تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے سیکریٹری، میجر جنرل محسن رضائی نے المیادین ٹیلی ویژن چینل کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی شرائط کے حوالے سے امریکہ کا جواب فریب پر مبنی ہے۔

میجر جنرل محسن رضائی نے انٹرویو میں مزید کہا کہ ہم نے امریکیوں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ہماری شرائط کا واضح اور دوٹوک جواب دیں، لیکن انہوں نے اب تک ایسا کوئی جواب نہیں دیا۔ ممکن ہے کہ وہ مستقبل میں اس حوالے سے جواب دیں۔

رضائی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے اپنی سات شرائط پیش کر دی ہیں اور اب وہ امریکی جواب کا منتظر ہے، تاہم امریکہ کا ابتدائی جواب ہمارے لیے کافی نہیں تھا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری رہنے اور قطر میں اجلاس منعقد ہونے کے حوالے سے امریکیوں کے تمام دعوے محض جھوٹ اور بہتان ہیں۔ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری رہنے کے دعوے کرنے کا مقصد اقتصادی دباؤ کم کرنا اور تیل کی قیمتوں میں کمی لانا ہے۔

ایران کی قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے سیکریٹری نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ میرے اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے درمیان ملاقات طے ہونے کے حوالے سے باتیں بالکل غلط اور بے بنیاد ہیں۔

میجر جنرل محسن رضائی نے ایک بار پھر اعلان کیا کہ ہم اپنی سات شرائط پیش کر چکے ہیں، جو درحقیقت ایرانی قوم کے حقوق ہیں اور جب تک ان شرائط پر عمل درآمد نہیں ہوتا، آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی۔

انہوں نے مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت امریکیوں کے ساتھ ہمارے مذاکرات نہیں ہو رہے اور فی الحال ہمارے اور واشنگٹن کے درمیان کسی قسم کی کوئی بات چیت موجود نہیں ہے۔

News ID 1942761

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha