10 نومبر، 2026، 8:52 AM

عراقی وزیراعظم کا دورۂ تہران، قالیباف سے اہم مذاکرات

عراقی وزیراعظم کا دورۂ تہران، قالیباف سے اہم مذاکرات

عراقی وزیراعظم نے اپنے مختصر دورۂ تہران کے دوران ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد باقر قالیباف سے ملاقات کی، جس میں ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے عراق کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایک باخبر ذریعے نے ایرانی ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ عراقی وزیراعظم علی فالح الزیدی نے چند گھنٹوں کے لیے تہران کا دورہ کیا، جس کے دوران انہوں نے اپنے ہمراہ آنے والے وفد کے ساتھ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد باقر قالیباف سے ملاقات اور گفتگو کی۔

باخبر ذریعے کے مطابق، اس ملاقات میں ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے عراق کی کوششوں پر توجہ مرکوز رہی اور اس کا دیگر معاملات سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

مذاکرات کے دوران ایرانی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے جنگ کے خاتمے کے لیے عراق کی کوششوں کو سراہا اور ایران کی دو روزہ تجویز کی تفصیلات بیان کیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے ضروری ہے کہ امریکہ مذکورہ تجویز کے دائرے میں ایران کے حقوق کا احترام کرے۔

News ID 1942740

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha