9 نومبر، 2026، 10:02 PM

آیت الله وحید خراسانی ہسپتال سے گھر منتقل

آیت الله وحید خراسانی ہسپتال سے گھر منتقل

آیت الله وحید خراسانی طبی معائنے کے بعد اسپتال سے گھر واپس آگئے ہیں۔ دفتر کی جانب سے جاری بیان میں ان کی صحت یابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے دعا اور توسل کرنے والے تمام مؤمنین کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت الله العظمیٰ وحید خراسانی طبی معائنے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج ہو کر گھر واپس آگئے ہیں۔ دفتر کی جانب سے جاری بیان میں ان کی صحت یابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے دعا اور توسل کرنے والے تمام مؤمنین کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

آیت الله العظمیٰ وحید خراسانی کے دفتر نے ان کی اسپتال سے گھر واپسی کے موقع پر ایک بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کے اسپتال میں داخل ہونے کے بعد اندرون و بیرون ملک بڑی تعداد میں مومنین اور عقیدت مندوں نے دعاؤں، مجالسِ توسل اور بالخصوص حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے وسیلے سے ان کی صحت یابی کے لیے بارگاہِ الٰہی میں دعا کی۔

دفتر کے مطابق، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، اہل بیت علیہم السلام کی عنایات اور مومنین کی دعاؤں و توسل کی برکت سے آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی طبی معائنے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج ہو کر گھر واپس آگئے ہیں۔

بیان میں تمام مؤمنین، عقیدت مندوں، مقلدین، ملک کی اہم شخصیات اور ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا گیا ہے جنہوں نے فون، پیغامات یا عیادت کے ذریعے ان کی خیریت دریافت کی اور اپنی محبت و ہمدردی کا اظہار کیا۔

دفتر نے ڈاکٹروں، نرسوں، طبی عملے اور اسپتال کے دیگر کارکنوں کی خدمات کو بھی سراہتے ہوئے ان کے لیے اجر، صحت اور کامیابی کی دعا کی ہے۔

آخر میں تمام مؤمنین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی کی مکمل صحت و عافیت اور سلامتی کے لیے اپنی دعاؤں میں انہیں یاد رکھیں۔

News ID 1942733

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha