9 نومبر، 2026، 11:04 PM

غزہ میں انسانی المیہ بدستور جاری؛ حماس کا اظہارِ تشویش اور احتجاجی مظاہرے کی اپیل

غزہ میں انسانی المیہ بدستور جاری؛ حماس کا اظہارِ تشویش اور احتجاجی مظاہرے کی اپیل

اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ قابضین جنگ بندی معاہدے پر دستخط کے باوجود غزہ میں انسانی المیے کو مزید سنگین بنانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے حماس کے اطلاعاتی مرکز کے حوالے سے بتایا ہے ہے کہ اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نسل کشی کی جنگ، بنیادی ڈھانچے اور زندگی کی بنیادی سہولیات کی وسیع پیمانے پر تباہی کے نتیجے میں غزہ کی پٹی پر انسانی المیہ بدستور جاری ہے اور موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی اس علاقے کے باشندوں اور بے گھر افراد کی مشکلات اور مصائب میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

حماس نے اپنے بیان میں زور دیا ہے کہ قابض حکومت منظم انداز میں غزہ کی پٹی پر انسانی المیے کو جاری رکھنے اور اسے مزید ہوا دینے میں مصروف ہے۔ وہ جاری نسل کشی کی جنگ کے تناظر میں بحران کو مزید گہرا اور طویل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

تحریکِ حماس کے مطابق، یہ اقدامات فلسطینی عوام کے عزم کو توڑنے اور اس علاقے میں زندگی کی بنیادی سہولیات کو تباہ کرنے کے مقصد سے کیے جا رہے ہیں، حالانکہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں۔

تحریکِ حماس نے قابض حکومت کے طرزِ عمل کو ایک سنگین اور مکمل جنگی جرم قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ یہ اقدامات بین الاقوامی انسانی قانون کے ضوابط کی کھلی خلاف ورزی، عام شہریوں کی بنیادی ضروریات کو منظم انداز میں نشانہ بنانے، محاصرے میں شدت پیدا کرنے اور امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ ڈالنے کے ساتھ جاری ہیں۔ یہ سب ایسے حالات میں ہو رہا ہے جب غزہ کی انسانی صورتِ حال انتہائی تباہ کن ہے اور عام شہریوں کے خلاف فضائی حملوں اور زمینی یلغار کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے۔

حماس نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اس انسانی المیے کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کرے، جو لاکھوں انسانوں کی زندگیوں کے لیے خطرہ بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے دباؤ ڈالنے اور جواب دہی یقینی بنانے کے تمام ذرائع بروئے کار لائے۔

تحریکِ حماس نے قابض حکومت کو غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم کرنے، انسانی امداد اور امدادی سامان کی مسلسل ترسیل یقینی بنانے اور اس حکومت کے رہنماؤں کو جنگی مجرموں کی حیثیت سے جواب دہ ٹھہرانے پر مجبور کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

حماس نے عرب و اسلامی اقوام اور دنیا بھر کے حریت پسندوں سے اپیل کی کہ وہ سڑکوں اور عوامی مقامات پر احتجاجی سرگرمیوں کو وسعت دیں اور غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم کروانے اور نسل کشی رکوانے کے لیے اپنا دباؤ جاری رکھیں۔

تحریک نے غزہ کے عوام کی حمایت میں ایمسٹرڈیم شہر میں ہونے والے ایک بڑے مظاہرے میں لاکھوں ڈچ شہریوں کی وسیع پیمانے پر شرکت کو بھی سراہا اور حملوں کے خاتمے اور قبضے کے اختتام تک اس نوعیت کی سرگرمیاں جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

News ID 1942729

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha