9 نومبر، 2026، 4:25 PM

فرانس، شہریوں کا پولیس کے تشدد آمیز رویوں کے خلاف احتجاج

فرانس، شہریوں کا پولیس کے تشدد آمیز رویوں کے خلاف احتجاج

پیرس میں سینٹ ڈینس کے مقام پر سینکڑوں افراد نے طلباء اور اساتذہ کے خلاف پولیس کے مبینہ تشدد اور سرکوبی کی مذمت کرتے ہوئے حکام سے مداخلت کا مطالبہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فرانس کے شہریوں نے گزشتہ شب پیرس کے شمال میں واقع شہر سینٹ ڈینس کے بلدیہ کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور پولیس کے تشدد آمیز اقدامات کا نشانہ بننے والے طلباء، اسکول کے بچوں اور اساتذہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

مظاہرین نے کہا کہ طلباء اور اساتذہ کو پولیس کی جانب سے سرکوبی اور سخت کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے پولیس تشدد اور طلباء و اساتذہ کے خلاف انتظامی کارروائیاں فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔

احتجاج میں شریک شہریوں نے مزید کہا کہ مظاہروں کے دوران کم عمر طلباء کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور انہیں مارا پیٹا گیا ہے۔

مظاہرین نے فرانسیسی حکام، بالخصوص صدر اور وزارتِ تعلیم سے مطالبہ کیا کہ وہ اس بحران پر قابو پانے کے لیے فوری مداخلت کریں۔

واضح رہے کہ فرانس میں گزشتہ کئی ہفتوں سے تعلیمی اور معاشی حالات کے ساتھ ساتھ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف عوامی احتجاج میں شدت آئی ہے۔ ان مظاہروں کے دوران پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئی ہیں اور متعدد مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے ہیں۔

News ID 1942720

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha