مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے سوشل میڈیا کے ایک پلیٹ فارم پر لکھا ہے کہ اسرائیلی حکام شب و روز اس کوشش میں مصروف ہیں کہ امریکہ کو ایران کے ساتھ ایک نہ ختم ہونے والی جنگ میں گھسیٹ لیا جائے؛ ایسا دلدل نما تنازع جس سے نہ موجودہ امریکی صدر اور نہ ہی مستقبل کا کوئی صدر، خواہ وہ ری پبلکن ہو یا ڈیموکریٹ، نکلنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔
انہوں نے مزید لکھا کہ جب تک واشنگٹن ’’اسرائیل فرسٹ‘‘ (سب سے پہلے اسرائیل) کی سوچ کو ترک نہیں کرتا، امریکہ اور اس کے اتحادی تیزی سے ایک تاریک دور کی جانب بڑھتے رہیں گے۔
آپ کا تبصرہ