مہر خبررساں ایجنسی
-
ایرانی صدر دو روزہ دورے پر ترکمانستان روانہ
ایرانی صدر دولتِ مشترکہ کی آزاد ریاستوں کے سربراہان کے اجلاس اور بحیرۂ کیسپین سے متعلق ماحولیاتی اجلاس میں شرکت اور خطاب کے لیے ترکمانستان روانہ ہوگئے ہیں۔
-
حماس کا اعلٰی سطحی وفد مصر روانہ
حماس کا ایک اعلٰی سطحی وفد، مغربی کنارے میں حماس کے سربراہ زاہر جبارین کی سربراہی، فلسطینی گروہوں اور تنظیموں کے متعدد نمائندوں سے ملاقات کے لیے مصر کے دارالحکومت قاہرہ روانہ ہوگیا ہے۔
-
بہت جلد رہبرِ شہید کے قاتلوں کے قصاص کا حکم جاری ہوگا، منوچہر متکی
ایرانی بین الپارلیمانی یونین میں پارلیمانی وفد کے سربراہ نے کہا کہ ایران کی عدلیہ رہبرِ شہید کی شہادت میں ملوث مجرموں کے مقدمے کی سماعت کر رہی ہے اور بہت جلد ان کے قصاص کا حکم جاری کیا جائے گا۔
-
ایرانی اعلٰی پولیس کمانڈر کی اسپیکر سے ملاقات؛ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ملک کے اعلیٰ پولیس افسر سے ملاقات میں ملکی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے ملک کی داخلی سلامتی کے قیام اولین ترجیح قرار دیا۔
-
سعودی عرب اور سینٹکام کی بحریہ کے اعلیٰ کمانڈروں کی ملاقات
سعودی عرب کی بحریہ کے سربراہ نے ایک اعلیٰ امریکی بحری فوجی عہدیدار سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
-
فالس فلیگ آپریشنز امریکہ کی جنگوں کی غیر قانونی نوعیت نہیں چھپا سکتے، بقائی
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ فالس فلیگ آپریشنز امریکہ اور صہیونی حکومت کی جاری اور نہ ختم ہونے والی جنگوں کی غیر قانونی اور مجرمانہ نوعیت کو نہیں چھپا سکتے۔
-
رہبر انقلاب کے نمائندوں کی آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی کی عیادت
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے ایک وفد نے تہران کے ایک اسپتال میں آیتاللہ العظمیٰ نوری ہمدانی کی عیادت کی اور ان کی صحت و علاج کے تازہ ترین مراحل سے آگاہی حاصل کی۔
-
ایرانی صدر کل ترکمانستان کے دورے پر روانہ ہوں گے
ایرانی صدر کل دو اجلاسوں میں شرکت اور خطاب کے لیے ترکمانستان روانہ ہوں گے۔
-
فرانس میں طلبہ کا احتجاج اور پولیس کی پرتشدد کاروائیاں؛ کیمروں کی آنکھ سے
فرانسیسی حکومت احتجاج کرنے والے طلباء کو طاقت کے ذریعے دبانے، گرفتار کرنے اور بڑی تعداد میں زخمی کرنے کے علاوہ، انہیں ہونے والے نقصانات کے عوض بھاری مالی معاوضہ ادا کرنے کا پابند بنانے کی بھی کوشش کر رہی ہے۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ:
عرب کے بہادر سردار نصراللہ اور طوفان الاقصیٰ کی داستان
طوفان الاقصیٰ نے خطے کے معادلات تبدیل کر دیے؛ یہ وہ کارروائی تھی جس میں سید حسن نصرالله کا کوئی کردار نہیں تھا، تاہم انہوں نے پہلے ہی دن سے فلسطینی مزاحمت کی حمایت کو حزب الله کے ایجنڈے میں شامل کر لیا تھا۔
-
طوفان الاقصیٰ نے مسئلہ فلسطین کو ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر نمایاں کیا، علامہ جواد نقوی
تحریکِ بیداری اُمت مصطفیٰ پاکستان کے سربراہ نے عالمی یومِ طوفان الاقصٰی کے موقع پر کہا ہے کہ طوفان الاقصیٰ نے مسئلہ فلسطین کو ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر نمایاں کیا ہے۔
-
آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت صیہونی استکبار کے مقابلے میں ایک عظیم علامت کے طور پر باقی رہے گی
تحریکِ جہادِ اسلامی فلسطین کے سیکریٹری جنرل نے اس تحریک کے قیام کی 39ویں سالگرہ اور طوفان الاقصیٰ کو تین سال مکمل ہونے کے موقع پر کہا کہ طوفان الاقصیٰ فلسطینی عوام پر غاصب اسرائیل کی جارحیت کا فطری ردعمل تھا۔
-
فرانس میں طلبہ کے خلاف پرتشدد کاروائیاں؛ فرانسوی سفیر کو ایرانی وزارتِ خارجہ نے طلب کر لیا
فرانسیسی حکومت کی جانب سے طلبہ کے احتجاج کے خلاف پُرتشدد کارروائیوں کے بعد، تہران میں فرانسیسی سفیر کو وزارتِ خارجہ طلب کر لیا گیا۔
-
دفاعی سازوسامان کی پیداوار، جنگ سے پہلے کی نسبت 2.5 گنا بڑھ گئی ہے، جنرل طلائی
ایرانی وزارتِ دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل طلائی نیک نے کہا ہے کہ ملک میں مقامی اسلحے اور دفاعی سازوسامان کی پیداواری صلاحیت، رمضان دفاع مقدس کے آغاز سے قبل کے مقابلے میں ڈھائی گنا بڑھ گئی ہے۔
-
ایران؛ ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس کی ڈیزائننگ مکمل
ایرانی خلائی ایجنسی کے سربراہ نے ایک میٹر کے فاصلے سے تصویر لینے والے کئی ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس کی ڈیزائننگ اور تیاری کی اطلاع دی ہے۔
-
یمنی مسلح افواج کی نئی فتوحات؛ الصلو علاقے کو آزاد کروا لیا گیا
یمنی ذرائع نے یمن کی مسلح افواج کی نئی فتوحات اور صوبۂ تعز کے علاقے الصلو کو آزاد کروانے کی اطلاع دی ہے۔
-
کیا ٹرمپ دوبارہ جوا کھیلے گا؟ جواب دوستوفسکی کے پاس!
امریکی صدر ایسے وقت میں ایران کے ساتھ جنگ دوبارہ شدید کرنے کے امکان کی بات کر رہا ہے جب تہران ٹائمز کے مدیرِاعلیٰ کے مطابق اس کا طرزِعمل سیاسی حساب کتاب سے زیادہ ایک جواری کی منطق سے مشابہ ہو چکا ہے۔
-
مستقل جنگ بندی کے لیے تیار ہیں؛ قومی اور اسلامی اصول یمن کی ریڈ لائن، انصار اللہ
انصارالله یمن کی سیاسی کونسل کے سینئر رکن نے کہا ہے کہ ہم تمام محاذوں پر جنگ کے خاتمے اور محاصرے کے خاتمے کے لیے مستقل جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے تیار ہیں، تاکہ جامع سیاسی عمل کے قیام کے لیے یمنی-یمنی مذاکرات کی راہ ہموار ہو سکے۔
-
ایران اپنے مفادات اور قومی سلامتی کامضبوطی سے دفاع کرتا رہے گا، عراقچی
ایرانی وزیرِ خارجہ نے آرمینیا کے اپنے ہم نصب سے ملاقات میں کہا کہ ہم اپنے مفادات اور قومی سلامتی کا فیصلہ کن دفاع کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے اور ساتھ ہی ہم نے کشیدگی میں اضافے کو روکنے کے لیے سفارت کاری کے استعمال سے نیز کبھی گریز نہیں کیا۔
-
سید مقاومت مزاحمت کو انسانیت کی ترقی اور سربلندی کا راستہ سمجھتے تھے، قمی
اسلامی تبلیغاتی مرکز کے سربراہ نے شہید سید حسن نصرالله کی فکر کی تبیین کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ مزاحمت کو صرف ایک انتخاب نہیں سمجھتے تھے، بلکہ اسے انسانیت کی ترقی اور سربلندی کا راستہ قرار دیتے تھے۔
-
امریکہ یمن پر حملے میں سعودی عرب کی مدد کر رہا ہے، امریکی عہدیدار کا انکشاف
امریکی عہدیدار نے ایک انٹرویو میں یمن کے خلاف سعودی عرب کی جارحیت میں امریکہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی امداد کی تفصیلات بیان کی ہیں۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ:
قفقاز کی نئی مساوات تہران اور ایروان کا مشترکہ ایجنڈا
میرزویان کے دورۂ تہران کو محض دوطرفہ مشاورت سے بڑھ کر قفقاز میں تشکیل پانے والے نئے نظم کے تناظر میں ایران اور آرمینیا کی جانب سے اپنے تعلقات کو منظم کرنے کی کوششوں کا ایک حصہ قرار دیا جا سکتا ہے۔
-
آرمینیائی وزیرخارجہ کادورۂ تہران؛ آرمینیا اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال ہونے نہیں دے گا
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے آرمینیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں کہا کہ قفقاز کو بیرونی طاقتوں کی جغرافیائی سیاسی رقابت کا میدان نہیں بننا چاہیے۔
-
دشمنوں کی اگلی غلطی ان کے لیے بڑی حیرت کا باعث بنے گی، رضائی
ایرانی قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے سیکریٹری نے ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ شائع کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمنوں کی جانب سے ایران کے خلاف کی جانے والی اگلی غلطی ان کے لیے نئے محاذوں اور اس سے بھی بڑی حیرانگی کا باعث بنے گی۔
-
ایران کے خلاف نئی جنگ کی آگ سب کو اپنی لپیٹ میں لے گی، جنرل عبداللہی
ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف اور خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر جنرل علی عبداللہی نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کے خلاف نئی جنگ شروع کی گئی تو اس کی آگ سب کو اپنی لپیٹ میں لے گی۔
-
غاصب اسرائیل اور امارات کے درمیان شدید کشیدگی؛ دبئی سے تل ابیب کی پروازیں منسوخ
غاص صیہونی حکومت کی داخلی سکیورٹی سروس نے اماراتی حکام کے ساتھ کشیدگی میں اضافے کے بعد صیہونی مسافروں کو واپس لانے کے لیے دبئی سے تل ابیب جانے والی پروازیں چلانے کی مخالفت کی ہے۔
-
سیستان و بلوچستان میں مسلح حملے میں دو پولیس اہلکار شہید
سیستان و بلوچستان کے شہر ایرانشہر جانے والی شاہراہ پر گشت پر مامور پولیس پر مسلح حملے کے نتیجے میں مازندران سے تعلق رکھنے والے دو پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ:
فرانس میں طلبہ تحریک کی بنیاد رکھنے والے 19 سالہ ریاض رانی کون؟
فرانسیسی تعلیمی نظام میں شدید امتیازی سلوک اور پولیس کے جابرانہ اقدامات کے نتیجے میں شدت اختیار کرنے والی طلبہ تحریک نے ایک 19 سالہ نوجوان کو سماجی احتجاج کی علامت بنا دیا ہے۔
-
دشمن نے دوبارہ غلطی کی تو دندان شکن جواب دیں گے، جنرل امیر حاتمی
اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے کمانڈر انچیف جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ مسلح افواج اپنی مکمل تیاری اور ہوشیاری برقرار رکھتے ہوئے دشمن کی جانب سے دوبارہ کسی غلطی کی صورت میں اس کی دھمکیوں کا بھرپور جواب دیں گی۔
-
ایران ایئر کی پہلی پرواز آج نجف اشرف کے لیے روانہ
اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ عراق کی جانب سے نجف کے لیے پروازیں چلانے پر عائد پابندیاں ختم کیے جانے کے بعد ایران ایئر کی پہلی پرواز آج صبح 8 بج کر 15 منٹ پر امام خمینیؒ ایئرپورٹ سے تہران-نجف روٹ پر روانہ ہوئی۔