10 فروری، 2025، 11:36 AM

دھوکہ دہی اور بد عہدی امریکہ کی فطرت میں ہے، سینئر ایرانی جج

دھوکہ دہی اور بد عہدی امریکہ کی فطرت میں ہے، سینئر ایرانی جج

ایران کی سپریم کورٹ کے سینئر جج نے امریکہ کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کے حوالے سے بعض لوگوں کے بیانات کے جواب میں کہا: پوری تاریخ میں ہم نے امریکہ کی طرف سے عالم انسانیت کے ساتھ بدعہدی اور دھوکہ دہی کے سوا کچھ نہیں دیکھا۔

مہر رپورٹر کے مطابق، ایران کی سپریم کورٹ کے سینئر جج حجت الاسلام محمد جعفر منتظری نے تہران میں اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر عوامی مارچ میں شرکت کی۔

انہوں نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکہ کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کے حوالے سے بعض افراد کے بیانات کے جواب میں کہا: امریکہ کی فطرت نہایت مکروہ ہے، پوری تاریخ میں ہم نے امریکہ کی طرف سے عالم انسانیت کے ساتھ بدعہدی اور بد سلوکی کے سوا کچھ نہیں دیکھا ہے۔

انہوں نے کہا: ہمیں امید ہے کہ عوام اور اسلامی نظام کی مزاحمت کی بدولت مطلوبہ نتائج حاصل ہو جائیں گے۔ 

منتظری نے عوام کی پرجوش شرکت کے بارے میں کہا: عوام کا جوش و خروش امریکہ کو یہ بتا رہا ہے کہ وہ اپنی آنکھیں کھول دے، قوم اس کی دھونس دھمکی کو خاطر میں نہیں لاتی اور اس کی تمام ناپاک سازشوں اور تسلط پسندانہ منصوبوں کو ناکام بنا دے گی۔

News ID 1930220

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha