مہر خبررساں ایجنسی، مانیٹرنگ ڈیسک: ایران میں جمعہ ہفتے کا آخری دن ہوتا ہے. مہر نیوز کی جانب سے اس دن پورے ہفتے کے دوران ملک میں رونما ہونے والی اہم سیاسی، اقتصادی، سماجی اور علاقائی تبدیلیوں کا جائزہ پیش کیا جاتا ہے۔
اس رپورٹ میں ہفتے کی اہم خبروں کو سادہ اور قابل اعتماد انداز میں جمع کیا جاتا ہے، تاکہ قارئین آسانی سے سمجھ سکیں کہ پچھلے سات دنوں میں ایران کی سیاست، معیشت، سماجی حالات اور عالمی تعلقات میں کیا اہم تبدیلیاں ہوئیں۔
صدر پزشکیان کا دورہ قازقستان
صدر مسعود پزشکیان بدھ کے روز سرکاری دورے پر قازقستان گئے۔ قازقستان میں انہوں نے قازق صدر سے ملاقات کے علاوہ دونوں ممالک کے کاروباری حلقوں کی مشترکہ تقریب میں شرکت کی، دو طرفہ وفود کے درمیان اعلیٰ سطح کے اجلاس میں حصہ لیا، تعاون کے دستاویزات پر دستخط کی تقریب اور مشترکہ پریس کانفرنس میں شریک ہوئے اور قازقستان کی یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کا بھی دورہ کیا۔
صدر مسعود پزشکیان کے آستانہ کے دورے کے دوران ایران اور قازقستان کے سینئر حکام نے سات دو طرفہ تعاون کے دستاویزات پر دستخط کیے جن کا مقصد مختلف اہم شعبوں میں تعلقات کو بڑھانا ہے۔
عراقچی کا دورہ آذربائیجان
وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے باکو کے حالیہ دورے کے دوران اعلی سطحی اور تعمیری ملاقاتیں کیں، جن میں آذربائیجان کے صدر الہام علی یف، وزیر خارجہ جیہون بایراموف، نائب وزیراعظم شاہین مصطفایف، اور نیشنل اسمبلی کی اسپیکر صاحبہ گافاروا سے ملاقات شامل ہے۔
تہران میں پلازما میڈیسن کی دوسری کانفرنس
تہران کے شہید رجائی ہارٹ ہسپتال میں جمعرات کو پلازما میڈیسن کی دوسرا کانفرنس منعقد ہوا، جس میں ایران کے جوہری توانائی کے ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے بھی شرکت کی۔
کانفرنس کے موضوعات میں طبی پلازما میں پری کلینیکل مطالعات، کلینیکل اطلاقات، نئی ٹیکنالوجیز، بایومیٹریلز اور ٹشوز انجینئرنگ، آلات کی ڈیزائن اور سیمولیشن، فعال پلازما ماحول، جراثیم کشی، مائیکروبز کا خاتمہ، اور حفاظتی قوانین و معیارات شامل تھے۔
اس کے علاوہ دو روزہ کانفرنس میں پینلز بھی ہوئے جن میں زخم بھرنے میں پلازما کے استعمال، مائیکروارگنزم پر پلازما کے اثرات، کینسر کے علاج میں پلازما کی اطلاقات، مائیکروسکوپ کے تحت پلازما، حفاظتی قوانین اور معیارات، اور پلازما انجینئرنگ و عمومی اطلاقات شامل تھے۔
ایران نے نیا الیکٹرانک وارفیئر سسٹم "صیاد-4" متعارف کروا دیا
ایران نے نیا الیکٹرانک وارفیئر سسٹم "صیاد-4" متعارف کروا دیا ہے، جو ایک فضائی دفاعی ریڈار نظام ہے اور ایرانی وزارت دفاع کی خواتین ماہرین نے تیار کیا ہے۔
ایرانی قومی ٹی وی نے سیکیورٹی تحفظات کے پیش نظر اس فضائی دفاعی نظام کی ایک ماڈل نمائش میں دکھائی۔
تہران میں ایران-چین-سعودی عرب کا سہ فریقی اجلاس
تہران میں ایک اعلی سطحی سہ فریقی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایران، سعودی عرب اور چین کے نمائندے شریک ہوئے۔ اجلاس کا مقصد بیجنگ معاہدے کی پیروی کرنا اور مغربی قیادت والے روایتی فریم ورک سے آگے سفارتی کوششوں کو فروغ دینا تھا۔
یہ اجلاس ایران کے نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی کی صدارت میں ہوا، جبکہ سعودی نائب وزیر خارجہ ولید الخراجی اور چینی نائب وزیر خارجہ میاؤ ڈی یو نے بھی شرکت کی۔
سپاہ پاسداران انقلاب نے خلیج فارس میں ایندھن سمگل کرنے والے جہاز کو ضبط کر لیا
سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ نے خلیج فارس میں ایک بحری جہاز کی نشاندہی کی جو سمگل شدہ ایندھن لے جا رہا تھا۔ جہاز پر سوازی لینڈ کا پرچم تھا۔ عدالت کے حکم پر جہاز کو قبضے میں لے کر بوشہر کے ساحل تک منتقل کر دیا گیا۔
تہران میں برکس ورکنگ گروپ کا ساتواں اجلاس
تہران کے ہوٹل آزادی میں برکس ورکنگ گروپ برائے تحقیقی بنیادی ڈھانچے اور میگا سائنسی منصوبوں کا ساتواں اجلاس منعقد ہوا۔
ایران کے دھدشت میں 7,000 سال پرانی بستی دریافت
آثار قدیمہ کے ماہرین نے دھدشت کے تاریخی شہر کے نیچے ایک 7,000 سال پرانی قدیم بستی دریافت کی ہے، جو علاقے کے نیولیتھک دور اور ابتدائی شہری ترقی پر ریسرچ میں معاون ہوسکتا ہے۔
ایران اور روس کے درمیان آئی ٹی اور مواصلات کے شعبے میں تعاون کا مفاہمت نامہ حتمی
اسلامی جمہوری ایران اور روسی فیڈریشن نے مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں 20 مفاہمت نامے اور 5 معاہدے حتمی کرلیے ہیں، تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دیا جاسکے۔
آپ کا تبصرہ