چین
-
پابندیوں کا خاتمہ ہمارا بنیادی مطالبہ، عراقچی کل چین روانہ ہوں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عراقچی کے دورہ چین کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقتصادی پابندیوں کا خاتمہ ہمارا بنیادی مطالبہ ہے۔
-
غزہ فلسطین کا جداناپذیر حصہ ہے، چین اور ملائشیا کے سربراہان کا مشترکہ بیان
چین اور ملائیشیا نے ایک مشترکہ بیان میں آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ فلسطین کا جداناپذیر حصہ ہے۔
-
دھمکیوں اور دباؤ کی پالیسی ترک کرے، چین کا امریکہ کو انتباہ
چینی وزارت خارجہ نے امریکہ کی جانب سے تجارتی جنگ اور دھمکی آمیز رویے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن اگر باہمی مسائل کا حل چاہتا ہے تو دھمکیوں اور دباؤ کی پالیسی ترک کرے۔
-
چین صرف 20 منٹ میں امریکا کے طیارہ بردار بحری بیڑوں کو تباہ کر سکتا ہے، امریکی وزیر دفاع
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسٹ نے اعتراف کیا ہے کہ چین کے ہائپر سونک میزائل محض 20 منٹ میں امریکا کے تمام طیارہ بردار بحری بیڑوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
-
تجارتی جنگ امریکہ کے لیے نقصان دہ ہے، چین
چین کی وزارت خارجہ نے عالمی معیشت کے خلاف حالیہ امریکی اقدامات پر تنقید کی۔
-
چین کا امریکہ کو کرارا جواب، 125 فیصد ٹیرف بڑھا دیا!
چین کی وزارت خزانہ نے امریکہ سے درآمدی اشیا پر ٹیرف کی شرح بڑھا کر 125 فیصد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
-
امریکہ ـ چین تجارتی جنگ شدت اختیار کرگئی، 18 امریکی کمپنیاں بلیک لسٹ
امریکی پابندیوں کے ردعمل میں چین نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 12 امریکی دفاعی کمپنیوں پر برآمدی پابندیاں عائد اور دیگر 6 کمپنیوں کو ناقابل اعتبار قرار دیا۔
-
امریکی حملے انصاراللہ کی دفاعی طاقت ختم کرنے میں زیادہ کامیاب نہیں ہوسکے، پینٹاگوں کا اعتراف
امریکی محکمہ دفاع نے یمنی انصاراللہ کے خلاف حملوں میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن میں فوجی آپریشنز چین کے خلاف دفاعی صلاحیتوں کو متاثر کرسکتے ہیں
-
ایران، روس اور چین کے درمیان مفید جوہری مذاکرات ہوئے، روسی مندوب
ویانا میں روسی نمائندے نے کہا کہ ایران، روس اور چین کے درمیان ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امور، چیلنجز اور مستقبل کے امکانات پر ماسکو میں مفید اور تفصیلی مذاکرات ہوئے۔
-
امریکہ ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات میں "ایمانداری" کا مظاہرہ کرے، چین
چینی وزارت خارجہ نے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہوئے امریکہ سے ایمانداری کا مطالبہ کیا۔
-
چین کا امریکہ پر جوابی وار، 34 فیصد درآمدی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکہ کے اقدام کے جواب میں موجودہ درآمدی اشیا پر 34 فیصد ٹیرف عائد کرے گا۔
-
ایران کے جوہری معاملے کا صحیح حل مذاکرات ہیں، چین
چینی وزارت خارجہ نے ایرانی جوہری معاملے کو پرامن طریقے سے حل کرنے پر زور دیتے ہوئے سفارتی اور سیاسی مذاکرات کو بہترین راستہ قرار دیا ہے۔
-
امریکا، چین اور ایران کے درمیان تجارتی تعاون میں مداخلت بند کرے، بیجنگ
چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے امریکہ کو خبردار کیا کہ وہ چین اور ایران کے درمیان تجارتی تعاون میں مداخلت بند کرے۔
-
ایران کے جوہری مذاکرات میں روس اور چین کی شمولیت ضروری ہے، ماسکو
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے امریکہ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ایران کے جوہری مذاکرات میں روس اور چین کی شرکت ناگزیر قرار دیا ہے۔
-
اسرائیل فوری طور پر غزہ میں فوجی آپریشن بند کرے، چین
اقوام متحدہ میں چین کے نمائندے نے اسرائیل سے فوری طور پر غزہ میں فوجی آپریشن بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
-
بیجنگ اجلاس امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے میں معاون ثابت ہوگا، ایرانی سفیر
چین میں ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ بیجنگ میں سہ فریقی اجلاس سے ایران پر عائد امریکی غیر منصفانہ پابندیوں کا مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی۔
-
ایران پر یکطرفہ پابندیوں سے معاملہ مزید پیچیدہ ہوگا، چینی وزیر خارجہ
چینی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کا واحد راہ حل مذاکرات ہیں، یکطرفہ پابندیوں سے معاملہ مزید پیچیدہ ہوگا۔
-
جوہری توانائی ایران کا حق/یکطرفہ پابندیوں کا خاتمہ ضروری ہے، چین
چین نے ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ایران کی پرامن جوہری توانائی کی بھرپور حمایت کی ہے۔
-
ایران، چین اور روس کا سہ فریقی اجلاس ختم، مشترکہ بیان جاری
ایران، روس اور چین کے درمیان سہ فریقی اجلاس کے اختتام پر مشترکہ بیان میں ایران پر عائد اقتصادی پابندیوں کے خاتمے، جوہری معاملے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے اور دھمکی آمیز بیانات سے گریز کرنے پر زور دیا گیا۔
-
بیجنگ، ایرانی اور چینی اہلکاروں کی ملاقات، باہمی تعلقات اور جوہری پروگرام پر تبادلہ خیال
ایرانی نائب وزیر خارجہ نے بیجنگ میں چینی ہم منصب سے ملاقات کرکے باہمی تعلقات اور ایران کے جوہری پروگرام پر تبادلہ خیال کیا۔
-
جوہری پروگرام اور اقتصادی پابندیاں، ایران، چین اور روس کے درمیان سہ فریقی اجلاس ہوگا، وزارت خارجہ
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران، چین اور روس کے وزرائے خارجہ کے معاونین کا اجلاس ہوگا جس میں ایران کے جوہری پروگرام اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
-
امریکی طاقت کے بارے میں صدر ٹرمپ خام خیالی کا شکار ہیں، ایڈمرل شہرام ایرانی
ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا ہے کہ امریکی طاقت کے بارے میں صدر ٹرمپ کے بیانات خام خیالی پر مبنی ہیں۔
-
چین اور روس کے بحری جہاز ایران کے سمندری حدود میں داخل ہوگئے
چینی اور روسی بحریہ کے جہاز شمالی بحر ہند میں مشترکہ دفاعی مشق کے لیے ایران کے سمندری حدود میں داخل ہوگئے ہیں۔
-
امریکا کی معاشی جنگ کے خلاف آخری دم تک لڑیں گے، چین کا دبنگ اعلان
چین کے وزیر تجارت نے عالمی معیشت کے خلاف امریکہ کے غیر مستحکم اقدامات پر ردعمل کا اظہار کیا۔
-
غزہ فلسطینیوں کا ہے، چین
چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ اور مغربی کنارہ سیاسی سودے بازی کے لیے بارگیننگ چپ نہیں ہے بلکہ فلسطینیوں کا وطن ہے اور چین مشرق وسطی میں دو ریاستی حل کا حامی ہے۔
-
چین میں ایرانی ساختہ طبی آلات کی نمائش ہوگی
چین میں ہونے والے میڈیکل ایکوپمنٹ ایگزیبیشن میں ایرانی طبی مصنوعات کی نمائش ہوگی۔
-
پاکستانی صدر چین کے 4 روزہ دورے پر کل روانہ ہوں گے
صدرکے دورہ چین کے حوالے سے ایڈوانس ٹیموں کی چین روانگی شروع ہو گئی، صدر کی چینی قیادت کے ساتھ اہم ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔
-
امریکی بحریہ نے چینی ایپ ’ڈیپ سیک‘ کے استعمال پر پابندی لگا دی
امریکی بحریہ نے اپنے اہلکاروں پر نئی چینی مصنوعی ذہانت کی ایپ "ڈیپ سیک" کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔
-
چینی آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹول نے یورپی اور امریکی مارکیٹ میں اپنی دھاک بٹھادی
چینی آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹول ڈیپ سیک کے جدید ترین ماڈلز نے امریکی اور یورپی صنعت کو پیچھے چھوڑ کر سیلیکون ویلی کو حیران کردیا ہے۔
-
چین نے امریکی فوجی کمپنیوں پر پابندی عائد کردی
ڈونلڈ ٹرمپ کے منصب سنبھالنے سے قبل ہی چین نے امریکا کی 7 فوجی کمپنیوں پر پابندی عائد کرکے اپنی پالیسی واضح کردی۔