مہر خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ چینی وزارت خارجہ نے ایران کے جوہری پروگرام کے معاملے کو حساس موڑ پر قرار دیتے ہوئے کہا کہ سفارتی اور سیاسی طریقہ کار ہی درست راستہ ہے۔
وزارت خارجہ نے انتباہ کیا کہ ایران کا جوہری معاملہ ایک نازک مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور حالات مزید کشیدگی کی طرف بڑھ سکتے ہیں۔
علاوہ ازیں چینی وزارت خارجہ نے امریکہ کی جانب سے تبت میں انسانی حقوق کے معاملے پر چینی حکام پر لگائی گئی پابندیوں کی شدید مخالفت کی اور کہا کہ ہم واشنگٹن کی جانب سے چینی حکام پر انسانی حقوق کے بہانے لگائی گئی پابندیوں کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔
چین نے امریکہ کو خبردار کیا کہ وہ اس کے داخلی معاملات میں مداخلت سے باز رہے اور عندیہ دیا کہ وہ جوابی اقدامات کرے گا۔
آپ کا تبصرہ