مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا کہ ترکی شام میں اسرائیل سے تصادم نہیں چاہتا!
ترکی کا یہ موقف شام پر صیہونی رژیم کے حملوں کے بعد سامنے آیا ہے۔
انہوں نے برسلز میں نیٹو کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر کہا کہ اسرائیل کے اقدامات مستقبل میں علاقائی عدم استحکام کا باعث بنیں گے۔
فیدان نے کہا کہ اگر دمشق کی نئی حکومت اسرائیل کے کوئی سمجھوتہ کرنا چاہتی ہے تو یہ ان پر منحصر ہے۔
انہوں نے ایران کے بارے میں کہا کہ سفارت کاری ضروری ہے اور ہم ایران پر حملے کے حق میں نہیں ہیں۔
ترک وزیر خارجہ نے یوکرین کے بارے میں کہا کہ ہم یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے امریکہ کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں لیکن معاہدے تک پہنچنا آسان نہیں ہے۔
انہوں نے یوکرین کو سکیورٹی ضمانتوں کے بارے میں کہا کہ جنگ کو روکنے کے لیے ڈیٹرنس ہونا چاہیے، تاہم ٹرمپ کی پالیسی میں تبدیلی یورپ کے لیے ایک مناسب موقع ہو سکتا ہے جس نے سرد جنگ کے بعد سے امریکہ پر انحصار کیا ہے۔
فیدان نے زور دیا کہ امریکہ کی حمایت کے بغیر، یورپ تنہا یوکرین کو سلامتی کی ضمانت نہیں دے سکتا۔
آپ کا تبصرہ