13 دسمبر، 2025، 11:12 PM

جنوبی غزہ میں بم دھماکے سے دو صہیونی فوجی زخمی

جنوبی غزہ میں بم دھماکے سے دو صہیونی فوجی زخمی

قابض اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی غزہ میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں اس کے دو فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز کہا کہ جنوبی غزہ میں ایک بم کے پھٹنے سے دو اسرائیلی فوجیوں کو زخم آئے ہیں۔

فوج کے بیان کے مطابق، زخمی ہونے والے دونوں اہلکار ریزرو فورس سے تعلق رکھتے تھے اور دھماکے کے باعث انہیں چوٹیں آئیں۔

قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، اکتوبر 2023 سے اب تک 923 اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ 6 ہزار 408 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔

یہ اعداد و شمار غزہ کی پٹی، مغربی کنارے، لبنان اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ہلاک یا زخمی ہونے والے فوجی اہلکاروں اور افسران پر مشتم ل ہیں۔

News ID 1937063

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha