13 دسمبر، 2025، 11:22 PM

ایرانی وزیر خارجہ اور ایتھوپیا اسپیکر کی ملاقات، پارلیمانی تعاون پر زور

ایرانی وزیر خارجہ اور ایتھوپیا اسپیکر کی ملاقات، پارلیمانی تعاون پر زور

ایران کے وزیر خارجہ اور ایتھوپیا کی مجلسِ نمائندگان کے اسپیکر نے تہران میں ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور پارلیمانی تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ہفتے کے روز تہران میں ایتھوپیا کی مجلس نمائندگان کے اسپیکر ٹاگسے چافو سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیر خارجہ نے ایران کی خارجہ پالیسی میں افریقہ کی اہمیت اور تہران و ادیس ابابا کے تاریخی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے دوطرفہ روابط کے ہمہ جہت فروغ، پارلیمانی تعاون میں اضافے اور مشترکہ اقتصادی کمیشن کے انعقاد پر زور دیا۔

عباس عراقچی نے افریقہ کے ہارن اور بحیرۂ احمر کے خطے میں علاقائی تعاون کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا اور اس عمل میں بیرونی مداخلت کی مخالفت کی۔

دوسری جانب ایتھوپیا کی مجلسِ نمائندگان کے اسپیکر نے دونوں ممالک کے درمیان 75 برس پر محیط سفارتی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور ایتھوپیا کے پاس سیاسی، اقتصادی اور تجارتی تعاون کے فروغ کے لیے وسیع امکانات موجو د ہیں۔

News ID 1937064

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha