عراقچی
-
ایران اور نائجر وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
ایران اور نائجر کے وزرائے خارجہ نے ٹیلیفونک گفتگو میں تعلقات بڑھانے اور تعاون پر اتفاق کیا.
-
خزر گورنرز کا اجلاس ایران کی متحرک اور مؤثر علاقائی پالیسی کی علامت ہے، عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ رشت میں بحیرہ خزر گورنرز اجلاس ہمسایہ ممالک کے ساتھ کامیاب تعلقات اور تعاون کی علامت ہے۔
-
عراقچی کی روسی ہم منصب کے ساتھ ٹیلفونک گفتگو، جوہری پروگرام پر تبادلہ خیال
ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے ٹیلفونک رابطہ کرکے پاک اور افغانستان کے درمیان کشیدگی اور ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
-
ایران اور افغان طالبان کے وزرائے خارجہ کا ٹیلفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر گفتگو
عراقچی نے امیر خان متقی سے ٹیلفونک رابطہ کرکے باہمی تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
-
امریکہ اصولوں کے بجائے طاقت پر مبنی عالمی نظام تشکیل دینے کی تلاش میں ہے، عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی قانون کے بجائے طاقت پر مبنی عالمی نظام تشکیل دینے کی کوشش کررہے ہیں، جو عالمی مساوات اور انصاف کے اصولوں کے خلاف ہے۔
-
امریکہ کے ساتھ مذاکرات، ایرانی وزیرخارجہ کا اہم انکشاف
ایرانی وزیرخارجہ عراقچی نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے فریق دوم کی جانب سے رابطے شروع ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
-
جنگ پر ایرانی وزارت خارجہ کی عالمی کانفرنس، 350 سے زائد قومی و بین الاقوامی شخصیات کی شرکت
ایران کی وزارتِ خارجہ کی میزبانی میں جنگ کے بارے میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں 350 ایرانی و غیر ملکی مہمان شریک ہوئے، جن میں سفارتی وفود اور ممتاز دانشور شامل ہیں۔
-
ایران اور ترکی کے وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، باہمی تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال
عراقچی نے ترک ہم منصب کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران باہمی تعلقات اور علاقائی حالات پر تبادلہ خیال کیا۔
-
عراق کے ساتھ دوستانہ تعلقات مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں، عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ نے کامیاب انتخابات کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران عراق کے ساتھ تمام باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعلقات کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔
-
عراق میں پارلیمانی انتخابات کے کامیاب انعقاد پر ایران کی مبارک باد
ایران نے عراق میں پرامن انتخابات کے انعقاد اور جمہوری عمل کے فروغ کو اہم قرار دیتے ہوئے عراقی حکومت اور عوام کو مبارک باد دی۔
-
ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ،دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ نے تیلگو م رابطہ کرکے پاکستان-افغانستان کشیدگی، غزہ کی تازہ صورتحال اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
-
جنگی جرائم پر امریکہ اور اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کو خط میں کہا ہے کہ امریکی صدر کے اعتراف سے واشنگٹن کی براہِ راست مداخلت اور جنگی جرائم ثابت ہو گئے ہیں لہذا وہ ایرانی عوام کے مادی و معنوی نقصانات کا مکمل ازالہ کرے اور ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
-
ایران اور روس کے وزرائے خارجہ کی ٹیلفونک گفتگو: IAEA میں تین ملکی ہم آہنگی پر زور
ایرانی اور روسی وزرائے خارجہ نے عالمی اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے تہران، ماسکو اور بیجنگ کے درمیان IAEA بورڈ آف گورنرز اجلاس میں تعاون کو اہم قرار دیا۔
-
مغرب کے پاس ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کو تسلیم کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں، ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام عوامی زندگی کے مختلف شعبوں میں ترقی کا ضامن ہے، مغرب بلاجواز اعتراضات اٹھا رہا ہے۔
-
نوبل انعام اب امن کا نشان نہیں، اسرائیلی جارحیت کا ترجمان بن گیا، عراقچی
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے نوبل امن انعام پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انعام ایک ایسی شخصیت کو دیا گیا ہے جو اسرائیلی مظالم اور جنگی جرائم کی حمایت کرتی ہے۔
-
ایران اور طالبان وزرائے خارجہ کی علاقائی کشیدگی پر گفتگو
ایران اور افغانستان کے اعلی رہنماؤں نے ٹیلیفونک رابطہ کرکے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
-
موجودہ حالات میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات ممکن نہیں، عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ کے منفی رویے کے باعث موجودہ حالات میں بات چیت کا کوئی امکان نہیں۔
-
ایران و پاکستان کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
سید عباس عراقچی اور اسحاق ڈار کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو میں افغانستان کی صورتحال پر تشویش اور خطے میں امن و استحکام کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
-
نتن یاہو کا دعوی مسترد، اسرائیل خطے میں فساد کی جڑ ہے، عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ نے نتن یاہو کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل مشرق وسطی میں جنگ، ناجائز قبضے اور نسل کشی کا ذمہ دار ہے۔
-
این پی ٹی سے دستبرداری، ایران کا محتاط مؤقف کا اعلان
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ این پی ٹی سے دستبرداری کوئی جذباتی فیصلہ نہیں بلکہ ماہرین کے محتاط جائزے کا معاملہ ہے، ایران فی الحال اس معاہدے کا پابند رکن ہے۔
-
عراقچی کا چینی ہم منصب سے رابطہ، عالمی فورمز پر مشترکہ محاذ بنانے پر اتفاق
ایرانی وزیرخارجہ نے چینی ہم منصب سے ٹیلفونک گفتگو کے دوران اقوام متحدہ میں امریکہ کے خلاف چینی موقف کو سراہا۔
-
مذاکرات ہوئے تو بھی صرف ایٹمی معاملات پر ہوں گے، ایرانی وزیر خارجہ
عباس عراقچی نے کہا کہ امریکہ ہمیشہ میزائل اور علاقائی امور کو مذاکرات میں شامل کرنے کی کوشش کرتا ہے مگر ایران کا مؤقف واضح ہے کہ بات چیت صرف ایٹمی معاملات تک محدود رہے گی۔
-
نوبل امن انعام اپنی ساکھ کھوچکا، جنگ پسند کو دینا افسوسناک ہے، ایرانی وزیر خارجہ
عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ نوبل انعام اپنی ساکھ کھو چکا ہے، اسے مغربی مفادات کے خلاف حکومتوں کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے
-
سوڈان کے شہر فاشر میں بے گناہ شہریوں کا قتل عام، ایران کا شدید ردعمل
ایرانی وزیر خارجہ نے سوڈانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے شہریوں کے قتل کی مذمت کی اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیا۔
-
ایران کو واشنگٹن سے براہ راست مذاکرات میں دلچسپی نہیں، ایرانی وزیرخارجہ
عراقچی نے امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات میں عدم دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی جارحیت کی صورت میں ایران ہر حالت کے لئے مکمل آمادہ ہے۔
-
مصر کی ایران اور آئی اے ای اے سے رابطے، جوہری مسئلے کا پرامن حل تلاش کرنے پر زور
مصری وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب اور ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ سے الگ الگ گفتگو کی اور خطے میں کشیدگی کم کرنے اور تعاون کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا۔
-
امریکی جوہری تجربات عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں، ایرانی وزیر خارجہ
عباس عراقچی نے واشنگٹن کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے تجربات کی بحالی کو غیر ذمہ دارانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ دوبارہ جوہری تجربات سے جوہری پھیلاؤ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
-
ایران منصفانہ اور باعزت مذاکرات کے لیے تیار ہے، عراقچی
جمعرات کے روز تبریز میں منعقدہ "اقتصادی سفارت کاری" کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید عباس عراقچی نے کہا کہ تبریز کو ایک بین الاقوامی شہر کے طور پر اُجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے جامع منصوبہ بندی اور عملی اقدامات ضروری ہیں۔
-
ایران استکبار کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتا ہے، یہی ایٹم بم سے کم نہیں، ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کا ایٹم بم یہی ہے کہ وہ عالمی طاقتوں کے سامنے سر نہیں جھکاتا، انقلاب اسلامی کے آغاز سے اب تک یہی ایران کا طرہ امتیاز ہے۔
-
ناکام تجربات دہرانے سے دوبارہ ناکامیاں ہی نصیب ہوں گی، ایرانی وزیرخارجہ کا گروسی کو انتباہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ کو خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف سیاسی دباؤ اور دھمکی آمیز بیانات نہ پہلے مؤثر ثابت ہوئے، نہ اب کوئی نتیجہ دیں گے۔