مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آرمینیا کے سرکاری دورے کے اختتام پر کہا کہ میں نے آرمینیا ہمارا بہت اچھا اور قریبی ہمسایہ ہے اور ہمارے درمیان تاریخی، ثقافتی روابط ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اس وقت بہت اچھے اور بلند سطح پر ہیں۔ ہمارے درمیان سیاسی تبادلے اعلیٰ سطح پر جاری ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو بڑھانا اور تعلقات کو مزید مستحکم کرنا تھا۔ میزبان وزیراعظم، وزیر خارجہ، پارلیمنٹ کے سربراہ، ارمنیا کی سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری سے مفید ملاقاتیں ہوئیں۔
عراقچی نے مزید کہا کہ قفقاز کے حوالے سے ہماری پالیسی مکمل طور پر واضح ہے۔ ہم اس علاقے میں استحکام، سکون اور سیکیورٹی کے خواہاں ہیں۔ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ سرحدوں کی حفاظت اور علاقے کے تمام ممالک کی علاقائی سالمیت اور آزادی ہمارے لیے اہم ہے اور ہم اپنی اس پالیسی کو جاری رکھیں گے۔
آپ کا تبصرہ