18 مارچ، 2026، 3:34 PM

آپریشن وعدہ صادق4، امریکی اور صہیونی تنصیبات کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا، سپاہ پاسداران انقلاب

آپریشن وعدہ صادق4، امریکی اور صہیونی تنصیبات کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا، سپاہ پاسداران انقلاب

سپاہ پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ وعدہ صادق 4 آپریشن کے تحت خطے میں موجود امریکی اڈوں اور اسرائیلی فوجی مراکز کو متعدد میزائلوں اور ڈرونز سے تباہ کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج نے وعدہ صادق 4 آپریشن کے تحت میزائل اور ڈرون حملوں میں خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں اور اسرائیلی فوجی مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔  

بیان کے مطابق یہ کارروائیاں “یا علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام” کے رمز کے ساتھ کی گئیں اور انہیں ان افراد کے نام منسوب کیا گیا جن کی آج تدفین کے اجتماعات ایران میں جاری ہیں۔  

سپاہ کے مطابق اس کارروائی میں قدر، خیبر شکن، عماد اور حاج قاسم جیسے میزائل استعمال کیے گئے اور اسرائیل کے شہروں عکا، حیفا، تل ابیب اور بئر السبع میں اہداف کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب مبینہ طور پر دفاعی نظام ناکام ہوگیا اور خطرے کے سائرن بھی فعال نہ ہوسکے۔  

بیان کے مطابق خطے میں موجود متعدد امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ان میں علی السالم، وکٹوریا، الخرج، العدید، العدیری، الظفرہ، الازرق، امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے اور عریفجان کے فوجی اڈے شامل ہیں۔ ان مقامات پر طاقتور میزائلوں اور ڈرونز سے حملے کیے گئے۔

News ID 1938567

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha