مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایران کے خلاف امریکا کی جانب سے اقتصادی آپریشن شروع کرنے کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے اسے امریکا کے اندر موجود معاشی بحرانوں سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عراقچی نے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے خلاف اقتصادی آپریشن شروع کرنے کی دھمکی دراصل امریکی عوام کی توجہ ملک کے اندر موجود مالی بحران سے ہٹانے کی کوشش ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کو اس وقت غیر معمولی قرضوں اور بینکوں کے بڑھتے ہوئے شرح سود جیسے سنگین مالی مسائل کا سامنا ہے اور ایران کے خلاف اس طرح کی دھمکیاں ان مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے دی جا رہی ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ ناکام پالیسیوں کو جاری رکھنے پر اصرار امریکا کے لیے صرف مزید شکستوں کا باعث بنے گا اور اس کے نتیجے میں ایرانی عوام میں امریکا کے خلاف مزید دشمنی پیدا ہوگی۔
عراقچی نے امریکا کی مختلف ممالک کے خلاف اقتصادی پالیسیوں پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی اقتصادی دہشت گردی دنیا کی معیشت اور دنیا بھر کے ممالک کی قومی خودمختاری کے لیے خطرہ ہے۔
آپ کا تبصرہ