مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین میں امریکی سفارت خانے نے اپنی ویب سائٹ پر ایک سکیورٹی بیان جاری کرتے ہوئے ملک میں موجود امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ منامہ میں امریکی شہری یمنی مسلح گروہوں کی جانب سے حملوں کے بڑھتے ہوئے خطرات اور خطے میں امریکی حکام اور سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ایران کی کوششوں کے پیش نظر انتہائی چوکس رہیں۔
امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو ممکنہ سکیورٹی انتباہات، پروازوں کی منسوخی، فضائی حدود کی بندش اور سفری نظام میں ممکنہ رکاوٹوں سے باخبر رہنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
آپ کا تبصرہ