22 نومبر، 2026، 11:18 AM

ایرانی نائب اسپیکر کی مہر نیوز سے گفتگو:

رہبر انقلاب کی حکمت عملی ملک کے انتظام کی سمت متعین کرتی ہے

رہبر انقلاب کی حکمت عملی ملک کے انتظام کی سمت متعین کرتی ہے

ایرانی پارلیمنٹ کے نائب اسپیکر علی نیکزاد نے ملک کے جنگی حالات کے انتظام و انصرام میں رہبر انقلاب کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ رہبرِ انقلابِ اسلامی کی تدابیر اور حکمتِ عملیاں مختلف شعبوں میں ملک کے انتظام و انصرام کا راستہ متعین کرتی ہیں۔

علی نیکزاد نے مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے رہبرِ انقلابِ اسلامی کی جانب سے جنگی حالات میں ملک کی رہنمائی اور انتظام و انصرام میں ان کے کردار کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ موجودہ حالات میں، جب ملک جنگ سے دوچار ہے، رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے جنگ کا انتظام اور ملک کے مختلف امور کی دیکھ بھال اعلیٰ ترین سطح پر انجام دی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ مرحلے میں رہبر انقلاب اسلامی، منصبِ رہبری اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کی حیثیت سے دشمنوں کے مقابلے میں ملک کی رہنمائی کی ذمہ داری سنبھالے ہوئے ہیں۔

ایرانی پارلیمنٹ کے نائب اسپیکر نے وضاحت کی کہ موجودہ حالات میں جنگ کا انتظام اور ملک کے امور کی دیکھ بھال رہبرِ انقلابِ اسلامی انجام دے رہے ہیں۔ ذمہ داران کے ساتھ آپ کی ملاقاتیں بھی اسی تناظر میں ہوتی ہیں، جن کا مقصد ملک کے امور کو بہترین انداز میں آگے بڑھانا ہے۔

نیکزاد نے مزید کہا کہ ملک کے اعلیٰ حکام کی سطح پر جن فیصلوں کے لیے حتمی منظوری ضروری ہوتی ہے، وہ رہبرِ انقلاب کی جانب سے متعین کردہ تدابیر، حکمتِ عملیوں اور پالیسیوں کے دائرے میں کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے بیان کیا کہ مسلح افواج کے ساتھ رہبر انقلاب کا رابطہ، جنگ سے متعلق امور کی رہنمائی، دفاعی نظریے اور فوجی معاملات کی نگرانی، نیز سیاسی، ثقافتی، اقتصادی اور سماجی شعبوں میں ملک کے امور کی رہبری، ملک کی رہنمائی میں آپ کی ذمہ داریوں اور کردار کے اہم پہلوؤں میں شامل ہیں۔

News ID 1943037

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha