مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورۂ روس کے اختتام پر ایران روانہ ہوں گے، جہاں ای سی او کے 10 رکن ممالک کے رہنما علاقائی تجارت، روابط، توانائی، نقل و حمل اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کریں گے۔
یہ سربراہی اجلاس ایسے وقت میں منعقد ہو رہا ہے جب پاکستان 2026-27ء کے لیے اقتصادی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھالنے والا ہے۔
توقع ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے بھی اہم ملاقات کریں گے۔
اس سربراہی اجلاس سے ای سی او کے رکن ممالک کے درمیان علاقائی تعاون اور باہمی روابط کے فروغ میں اہم پیش رفت کی توقع کی جا رہی ہے۔
آپ کا تبصرہ