شہباز شریف
-
پاکستانی وزیر اعظم کا ملا محمد حسن سے ٹیلی فونک رابطہ، زلزلے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
وزیراعظم شہباز شریف نے افغان عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے افغان ہم منصب کو یقین دلایا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے۔
-
پاکستانی حکومت اور آئی ایم ایف میں معاہدہ طے
پاکستانی حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پا گیا جس میں ایک لاکھ روپے ماہانہ تک تنخواہ لینے والوں پر ٹیکس دوبارہ متعارف کرایا گیا ہے جبکہ جولائی سے پٹرولیم پر مرحلہ وار 50 روپے فی لیٹرلیوی لگانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
-
ہم عوام کوریلیف دینے کی کوشش کررہے ہیں، شہباز شریف
پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے بہت مشکل وقت میں حکومت سنبھالی، پچھلی نااہل حکومت کی وجہ سے ہمیں معاشی بحران ملا، معاشی بحالی کے لیے مشکل فیصلے کرنے پڑے تو کریں گے۔
-
پاکستانی صدر اور وزیر اعظم نے بی جے پی رہنما کے توہین آمیز بیان کی شدید مذمت کی
پاکستانی صدر عراف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے ہندوستانی حکمراں جماعت بی جے پی رہنما کی جانب سے رسول اکرم (ص) کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزير اعظم مودی کے دور حکومت میں بھارت میں مذہبی آزادی بری طرح پامال ہوئی ہے جس پر دنیا کو فوری ایکشن لینا چاہیے۔
-
عمران خان نے خود کو اور اپنی حکومت کو بچانے کے لیے این آر او مانگا
پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے خود کو اور اپنی حکومت کو بچانے کے لیے این آر او مانگا تھا۔
-
عمران خان کو پاکستان میں خانہ جنگی اور انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائےگی
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے سابق وزير اعظم اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کے حوالے سے کہا ہے کہ عمران خان کوملک میں انتشار پھیلانے اور خانہ جنگی کی اجازت نہیں دی جائۓگی۔
-
پاکستان اور سعودی عرب کا 3 ارب ڈالرکی مدت میں توسیع کے بارے میں اتفاق
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے پاکستان کی اسٹیٹ بینک میں موجود سعودی عرب کے 3 ارب ڈالر کی واپسی کی مدت میں توسیع پر اتفاق کیا ہے۔
-
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ ہوگئے
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اعلی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوگئے، وفد میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی شامل ہیں۔
-
نئے آرمی چیف کی تعیناتی قواعد و ضوابط کے مطابق کی جائے گی
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی قواعد و ضوابط کے مطابق کی جائے گی کیونکہ یہ تقرری آئین کا تقاضہ ہے۔
-
پاکستان کے موجودہ وزير اعظم کا سابق وزیر اعظم کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔
-
صدر رئیسی کو اسلام آباد کے دورے کی دعوت
پاکستان کے نئے وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی ہے۔
-
پاکستان کے نئے وزیر اعظم سے سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات
پاکستان کے نئے وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن المالکی نے ملاقات اور گفتگوکی۔
-
پاکستان کے وزیر اعظم کی مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں پر ہونے والے حملے کی مذمت
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی کی جانب سے تشدد میں اضافہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
-
مسلم لیگ ن کو 13، پیپلزپارٹی کو 10 اور جے یو آئی ف کو 3 وزارتیں دینے کا فیصلہ
پاکستانی کی وفاقی کابینہ کی تشکیل کے لیے قائم خصوصی کمیٹی نے اپنی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کردی، جس میں مسلم لیگ ن کو 13، پیپلزپارٹی کو 10 اور جے یو آئی ف کو 3 وزارتیں دینے کا فیصلہ ہوا ہے۔
-
ایرانی صدر کی شہباز شریف کو پاکستان کا نیا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے شہباز شریف کو پاکستان کا نیا وزير اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
-
پاکستان کے سابق صدر نے شہباز شریف کو وزارت عظمی کے لئے راضی کیا
پاکستان کے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے خفیہ ملاقات میں شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے لئے راضی کیا۔ کیا مینگل، بگٹی، مگسی کو کوئی خرید سکتا ہے؟ میرے پرانے تعلقات کام آئے۔
-
بھارتی وزیراعظم کی شہباز شریف کو پاکستان کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے شہباز شریف کو پاکستان کا نیا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
-
شہباز شریف بلامقابلہ پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب
پاکستان میں اپوزیشن کے نامزد امیدوار شہباز شریف بلامقابلہ پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے جبکہ تحریک انصاف کے ارکان انتخابی عمل کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ایوان سے باہر چلے گئے۔
-
پاکستان کے نئے وزیر اعظم کا آج انتخاب ہوگا/ شہباز شریف اور شاہ محمود قریشی دو امیدوار
پاکستان کے نئے وزیر اعظم کا انتخاب آج ہوگا، قومی اسمبلی کے نئے قائد ایوان کیلیے متحدہ اپوزیشن نے شہباز شریف کو متفقہ امیدوار نامزد کیا جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے شاہ محمود قریشی کو مقابلے کے لیے میدان میں اتارا ہے۔
-
پاکستانی حکومت اوراپوزیشن رہنماؤں کی پشاور میں شیعہ جامع مسجد پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت
پاکستان کے صدرعارف علوی، وزیر اعظم عمران خان ، وزیر داخلہ شیخ رشید اور اپوزیشن رہنماؤں نے پشاور میں شیعہ جامع مسجد اور امامبارگاہ پرنماز جمعہ کے دوران وہابی دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
-
پاکستان میں اپوزيشن جماعتوں کا منی بجٹ کے خلاف مزاحمت کرنے کا فیصلہ
پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں نے منی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی صورت میں شدید ترین مزاحمت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
-
پاکستان میں متحدہ اپوزیشن کا پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے بائیکاٹ کا فیصلہ
پاکستانی پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن نے حکومت کی جانب سے بلائی جانے والی پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کی " اِن۔ کیمرہ " بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔
-
پاکستان کی وفاقی کابینہ نے شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ڈالنے کی منظور دیدی
پاکستان کی وفاقی کابینہ نے صوبہ پنجاب کے سابق وزیر اعلی اور نون لیگ کے رہنما شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی منظوری دے دی ہے۔
-
شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ" ای سی ایل " میں ڈال دیا گیا
پاکستان کی وفاقی وزرات داخلہ کی جانب سے قومی احتساب بیورو" نیب" کی درخواست پر مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ" ی سی ایل " میں ڈال دیا گیا ۔
-
شہبازشریف نے لاہورہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائرکردی
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف نے منی لانڈرنگ کیس میں لاہورہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائرکردی ہے۔
-
پنجاب کے سابق وزیر اعلی اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی اہلیہ اشتہاری قرار
پاکستان میں لاہور کی احتساب عدالت نے صوبہ پنجاب کے سابق وزیر اعلی ، مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دے دیا۔
-
شہباز شریف کی اہلیہ، بیٹا، بیٹی اور داماد اشتہاری قرار
پاکستان کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن رہنما شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور بیٹے سلمان شہباز، بیٹی رابعہ عمران اور داماد ہارون یوسف کو منی لانڈرنگ ریفرنس میں اشتہاری قرار دے دیا ہے۔
-
شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس میں جیل بھیج دیا گيا
پاکستان کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ نون کے صدراور صوبہ پنجاب کے سابق وزیر اعلی شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔
-
منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف گرفتار
آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف درخواست ضمانت خارج ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے گرفتار کرلیے گئے۔
-
شہباز شریف کی اہلیہ، بیٹی اور داماد کے وارنٹ گرفتاری جاری
پاکستان کی احتساب عدالت نے پنجاب کے سابق وزیر اعلی اور حزب اختلاف کے قائد شہباز شریف کی اہلیہ، بیٹی اور داماد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔