3 مارچ، 2024، 11:21 PM

پاکستانی صدر نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف سے حلف لیں گے

پاکستانی صدر نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف سے حلف لیں گے

پاکستانی صدر ڈاکٹر عارف علوی ہی نومنتخب وزیر اعظم شہباز شریف سےحلف لیں گے، حلف برداری کی تقریب 4 مارچ سہہ پہر 3 بجے ایوان صدر میں ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ڈاکٹر عارف علوی ہی نومنتخب وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے حلف لیں گے اور صدرعارف علوی خود بھی نومنتخب وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے حلف لینے کے لیے تیار ہیں۔

ذرائع کے مطابق تقریب حلف برداری 4 مارچ سہہ پہر 3 بجے ایوان صدر میں منقعد ہوگی۔  اس حوالے سے چیرمین سینٹ صادق سنجرانی کے قریبی ذرائع نے بھی دعوی کیا ہے کہ نومنتخب وزیر اعظم کا حلف صدر عارف علوی ہی لیں گے۔

News ID 1922379

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha