25 اکتوبر، 2026، 11:03 PM

یمنی مسلح افواج کا سعودی عرب کو انتباہ؛ ہوائی اڈوں سے دور رہیں!

یمنی مسلح افواج کا سعودی عرب کو انتباہ؛ ہوائی اڈوں سے دور رہیں!

یمنی مسلح افواج نے مسافروں اور فضائی کمپنیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے ہوائی اڈوں کے علاوہ سعودی عرب کے دیگر ہوائی اڈوں سے دور رہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایک یمنی فوجی ذرائع نے خبررساں ایجنسی سبا کو بتایا ہے کہ یمنی مسلح افواج مسافروں اور فضائی کمپنیوں سے مطالبہ کرتی ہیں کہ وہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاوہ سعودی عرب کے ہوائی اڈوں سے دور رہیں۔

مذکورہ فوجی ذرائع نے بتایا کہ یمن کی مسلح افواج نے سعودی عرب کی کمپنی آرامکو کے حصص داروں کو خبردار کیا ہے کہ اس کمپنی میں اپنے حصص برقرار رکھنے کے نتیجے میں انہیں نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحییٰ سریع نے تمام بین الاقوامی، علاقائی اور ملکی فضائی کمپنیوں، نیز ان کے ملازمین اور مسافروں کو ایک بار پھر خبردار کیا تھا کہ وہ ریاض کے شاہ خالد ہوائی اڈے کے ذریعے سفر کرنے سے گریز کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہوائی اڈہ فوجی ہدف ہونے کی وجہ سے محفوظ نہیں ہے۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ ہوائی اڈے کی کسی بھی سرگرمی اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے تمام نتائج کی ذمہ داری سعودی عرب پر عائد ہوگی، کیونکہ یمنی مسلح افواج اس ہوائی اڈے کی جانب اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گی اور یہ ہوائی اڈہ کبھی بھی محفوظ نہیں ہوگا۔

News ID 1942364

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha