مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی دہشت گرد وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کانگریس کے وسط مدتی انتخابات کے قریب ایک تشہیری بیان میں ایران کے خلاف اپنی خواہشات پر مبنی خیالی تصورات کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنا دباؤ کا حربہ کھو چکا ہے، جہاں سے روزانہ تقریباً ایک کروڑ 40 لاکھ بیرل تیل گزرتا ہے۔
امریکی دہشت گرد وزیرِ خارجہ نے تہران کے جوہری پروگرام کی پُرامن نوعیت کا ذکر کیے بغیر دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ نے ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے اور اسے ہزاروں میزائلوں اور ڈرونز کی آڑ میں چھپانے کی اجازت نہیں دی۔
آپ کا تبصرہ