مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے علاقائی حکومتوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایسی مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا کمپنیوں کو مالی یا دیگر وسائل فراہم نہ کریں جو ایران کے خلاف ممکنہ فوجی جارحیت میں معاونت کرتی ہیں یا بچوں کے قتل میں ملوث ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، قالیباف نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ خلیج فارس ڈیٹا مینجمنٹ اتھارٹی تشکیل دیے جانے کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔
انہوں نے علاقائی حکومتوں، سرمایہ کاری فنڈز اور کمپنیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسی مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا کمپنیوں کو کسی قسم کے وسائل فراہم کرنے سے گریز کریں جو فوجی جارحیت میں معاونت کرتی ہیں یا بچوں کے قتل میں ملوث ہیں۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے واضح کیا کہ ایسی کمپنیوں کو مالی معاونت، حصص کی صورت میں سرمایہ کاری، زمین یا توانائی سمیت کسی بھی قسم کے وسائل فراہم نہیں کیے جانے چاہییں۔
قالیباف نے خبردار کیا کہ جو بھی فریق ایسی کمپنیوں کی معاونت کرے گا، اسے ایران کی جانب سے سخت اقدامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
آپ کا تبصرہ